Logo

Syed Shayan Real Estate Archive

Logo

From Real Estate History

8 January

Home

Select Date

1 Historical Event found for 8 January
1

8 جنوری 1959

پاکستان میں پہلی بڑی لینڈ ریفارمز کا اعلان

پاکستان میں پہلی بڑی لینڈ ریفارمز کا اعلان

پاکستان کی زرعی تاریخ میں 8 جنوری 1959 ایک اہم دن کی حیثیت رکھتا ہے، جب محمد ایوب خان کی فوجی حکومت نے پاکستان کی تاریخ کی پہلی جامع لینڈ ریفارمز کا اعلان کیا۔ ان اصلاحات کا بنیادی مقصد جاگیرداری نظام کو محدود کرنا اور زمین کی ملکیت کو طاقت ور طبقات کے بجائے قانون کے دائرے میں لا کر عام کسان اور ریاستی نظم و نسق کے تابع کرنا تھا۔

بڑے جاگیرداروں کے لیے زیادہ سے زیادہ زمین رکھنے کی حد مقرر کی گئی اور فاضل زمین کو ریاستی کنٹرول میں لے کر نئی تقسیم کا تصور متعارف کرایا گیا۔ اس اقدام کے نتیجے میں لاکھوں ایکڑ اراضی پہلی مرتبہ ریاستی نگرانی میں آئی، جس نے نہ صرف زرعی ڈھانچے بلکہ شہری رئیل اسٹیٹ کی قانونی سمت کو بھی نئی بنیادیں فراہم کیں۔

ان لینڈ ریفارمز کے تحت بڑے جاگیرداروں کے لیے زرعی زمین رکھنے کی واضح حد (Land Ceiling) مقرر کی گئی، جس کے مطابق سیراب زرعی زمین (Irrigated Land) کی زیادہ سے زیادہ ملکیت 500 ایکڑ اور غیر سیراب زرعی زمین (Unirrigated Land) کی حد 1000 ایکڑ فی فرد یا خاندان طے کی گئی۔ اس مقررہ حد سے زائد تمام زمین کو فاضل اراضی (Surplus Land) قرار دے کر ریاستی کنٹرول میں لے لیا گیا اور اس کے عوض جاگیرداروں کو نقد رقم کے بجائے حکومتی بانڈز فراہم کیے گئے۔ اس اقدام کے نتیجے میں لاکھوں ایکڑ زمین پہلی مرتبہ براہ راست ریاستی ملکیت (State Ownership) میں آ گئی، جس نے پاکستان کے زرعی ڈھانچے (Agrarian Structure) کو بدل کر رکھ دیا۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق 1959 کی لینڈ ریفارمز کے نتیجے میں وفاقی حکومت نے دونوں حصوں، یعنی مغربی پاکستان اور مشرقی پاکستان میں، لینڈ سیلنگ قوانین کے تحت ملک بھر میں تقریباً 60 لاکھ ایکڑ فاضل زرعی زمین جاگیرداروں سے واپس لے کر قانونی طور پر ریاستی ملکیت میں لے لی۔

تاہم تاریخی ریکارڈ کے مطابق اس مجموعی رقبے میں سے صرف 20 سے 25 لاکھ ایکڑ زمین ہی عملی طور پر مزارعین اور چھوٹے کسانوں میں تقسیم ہو سکی، جبکہ باقی زمین قانونی پیچیدگیوں، استثنائی شقوں، عدالتی تنازعات اور انتظامی تاخیر کے باعث طویل عرصے تک ریاست کے پاس ہی رہی۔

سیاسی اور سماجی سطح پر مشرقی پاکستان میں 1959 کی لینڈ ریفارمز کو جلد ہی علامتی اصلاحات سمجھا جانے لگا، کیونکہ وہاں زرعی آبادی کی اکثریت مزارعین اور بے زمین کسانوں پر مشتمل تھی، مگر زمین کی عملی تقسیم نہایت محدود رہی۔ Government of Pakistan, Land Reforms Commission Reports 1959–1962 کے مطابق مشرقی پاکستان میں اگرچہ فاضل زمین کی نشاندہی کی گئی، لیکن اس کا بڑا حصہ یا تو قانونی پیچیدگیوں، عدالتی اعتراضات یا استثنائی شقوں کے باعث تقسیم نہ ہو سکا۔

اسی نکتے کی نشاندہی ماہرِ تاریخ عائشہ جلال اور رونق جہاں جیسی محققین نے بھی کی ہے کہ اصلاحات کا نفاذ مشرقی پاکستان میں زرعی طاقت کے اصل ڈھانچے کو توڑنے میں ناکام رہا، جس کے باعث وہاں یہ تاثر مضبوط ہوا کہ پالیسیاں مرکز میں بیٹھ کر بنائی گئیں اور مقامی سماجی حقائق کو نظرانداز کیا گیا۔ اس کے برعکس مغربی پاکستان میں، جہاں بڑے جاگیردارانہ اسٹرکچر کے ساتھ ساتھ ایک ابھرتا ہوا شہری متوسط طبقہ بھی موجود تھا، ان اصلاحات کو اگرچہ ادھورا سمجھا گیا، تاہم انہیں ریاست کی جانب سے جاگیرداری نظام پر پہلی باقاعدہ قانونی قدغن کے طور پر دیکھا گیا۔ حمزہ علوی اور ایس۔ اکبر زیدی کے تجزیوں کے مطابق مغربی پاکستان میں ان اصلاحات نے کم از کم زمین کو قانونی نظم میں لانے اور ریاستی اختیار کو مستحکم کرنے میں ایک عملی کردار ادا کیا۔

یوں پاکستان کی تاریخ میں یہ قانون سماجی ساخت اور زرعی تناسب کے فرق کے باعث مشرقی پاکستان میں احساسِ محرومی اور مغربی پاکستان میں محتاط قبولیت کی علامت بن کر ہمیشہ موجود رہے گا۔

▪️ سید شایان ریئل اسٹیٹ آرکائیو

ریفرنسز:
▫️ حکومتِ پاکستان، رپورٹ آف دی لینڈ ریفارمز کمیشن 1959 تا 1962
▫️ عائشہ جلال، The State of Martial Rule، کیمبرج یونیورسٹی پریس
▫️ رونق جہاں، Pakistan: Failure in National Integration
▫️ حمزہ علوی، The Politics of Dependency ▫️ ایس۔ اکبر زیدی، Issues in Pakistan’s Economy (پاکستان کی معیشت کے مسائل)
Views
113

مزید خبریں "On This Date" سے

news
تقسیم کے بعد جائیدادوں کی باقاعدہ منتقلی کا تاریخی آغاز

تقسیم ہند کے بعد لاکھوں افراد کی ہجرت کے نتیجے میں چھوڑی گئی جائیدادوں کے انتظام کا سنگین بحران پیدا ہوا تھا۔ مغربی پنجاب میں اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے 26 نومبر ...

مزید پڑھیں
news
نیلسن منڈیلا برج کا افتتاح ہوا جس نے جوہانسبرگ کی شہری زندگی کو نئی معاشی اور ثقافتی شناخت دی

20 جولائی 2003 کو جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا نے جوہانسبرگ میں اپنے نام سے منسوب نیلسن منڈیلا برج کا باضابطہ افتتاح کیا۔ یہ افتتاحی تقریب ان کی 85 ویں...

مزید پڑھیں
news
زلزلہ متاثرین کے لیے بحالی و تعمیراتی پیکیج کا اعلان

21 اکتوبر 2005 کو 8 اکتوبر کے تباہ کن زلزلے کے بعد حکومت پاکستان نے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک جامع بحالی و تعمیراتی پیکیج کا اعلان کیا۔ اس پیکیج میں متاثرہ علاقو...

مزید پڑھیں
news
برٹش سرکار نے کولکتہ کی بجائے دہلی کو دارالحکومت بنانے کے لیے نئی دہلی کی تعمیر کے لیے بڑے پیمانے پر سرکاری اراضی کے حصول کی منظوری دے دی

29 نومبر 1912 کو گورنمنٹ آف انڈیا گزٹ پارٹ ون میں وہ فیصلہ کن نوٹیفکیشن شائع کیا گیا جس نے برطانوی ہند کے نئے دارالحکومت نئی دہلی کی تعمیر کے لیے سرکاری اراضی ک...

مزید پڑھیں
news
لوئیزیانا پرچیز: عالمی رئیل اسٹیٹ تاریخ کا سب سے بڑا زمینی سودا، جس کا آج باضابطہ قبضہ منتقل ہوا۔

20 دسمبر 1803 رئیل اسٹیٹ اور زمینی معاہدوں کی عالمی تاریخ کا وہ اہم دن ہے جس نے نہ صرف زمین کی خرید و فروخت کے تصور کو بدل دیا بلکہ ریاستی توسیع، جغرافیائی سیاس...

مزید پڑھیں

سید شایان ڈاٹ کوم سے مزید دریافت کریں

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور ایک جدید رہائشی سوسائٹی جو لاہور کے قدیمی جنگل میں بسائی گئی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے لیے زمین کی خریداری اور حصول بھی ایک نہایت ...

مزید پڑھیں
ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟ ماڈل ٹاؤن لاہور کی زمین 1921 سے 1924 کے درمیان مختلف مرحلوں میں خریدی گئی۔ ابتدا 1921 میں ہوئی جب...

مزید پڑھیں