Logo

Syed Shayan Real Estate Archive

Logo

From Real Estate History

2 December

Home

Select Date

2 Historical Event found for 2 December
1

2 دسمبر 1869

عثمانی سلطنت میں زمین کی جبری نیلامی کا آغاز، 2 دسمبر 1869 کو نیا ضابطہ جاری

عثمانی سلطنت میں زمین کی جبری نیلامی کا آغاز، 2 دسمبر 1869 کو نیا ضابطہ جاری

استنبول: تاریخ 2 دسمبر 1869

عثمانی سلطنت نے آج ایک اہم قانونی ضابطہ جاری کیا ہے جس کے تحت پہلی بار غیر منقولہ جائیداد اور زرعی میری زمین کو عام قرضوں کی وصولی کے لیے عدالتی حکم پر ضبط اور نیلام کیا جا سکے گا۔ اس سے پہلے جبری فروخت صرف ریاستی مالیات اور ٹیکس واجبات تک محدود تھی، مگر نئے ضابطے نے نجی قرض خواہوں کو بھی قانونی راستہ فراہم کر دیا ہے کہ وہ عدالت کے ذریعے قرض دار کی زمین فروخت کرا سکیں۔

یہ قدم اُس دور کی اصلاحات کا حصہ تھا جب عثمانی حکومت اپنے سسٹم کو بہتر بنانے، مالی مشکلات کم کرنے اور معیشت کو سنبھالنے کے لیے یورپی ممالک کے بنائے ہوئے قوانین کو دیکھ کر تبدیلیاں کر رہی تھی۔ 1858 کے لینڈ کوڈ نے زمین کی قسمیں اور ملکیت کے اصول تو واضح کر دیے تھے، لیکن عام قرضوں کی صورت میں کسانوں کی زمین ضبط نہیں کی جا سکتی تھی۔ نئے قانون نے یہ چھوٹ ختم کر دی ہے، اور اب میری زمین کا استعمال نہ صرف بیچا جا سکتا ہے بلکہ قرض ادا نہ ہونے پر عدالت اسے ضبط بھی کر سکتی ہے۔

قانون کے پس منظر میں احمد جودت پاشا کی زیر نگرانی قائم کمیشن کی وہ سفارشات شامل تھیں جنہوں نے سلطنت پر بڑھتے ہوئے مالی دباؤ اور نجی قرضوں کے غیر منظم نظام کو سنبھالنے کے لیے جائیداد کو بطور سیکیورٹی استعمال کرنے کی اصولی وکالت کی تھی۔ نئے ضابطے کے اجرا کے بعد زرعی زمین، رہائشی جائیداد اور دیہی گاؤں کے حقوق پہلی بار باضابطہ طور پر عدالتی فورکلوژر Foreclosure کے دائرے میں شامل کر دیے گئے، یعنی وہ قانونی عمل جس میں قرض ادا نہ ہونے کی صورت میں عدالت جائیداد ضبط کر کے نیلام کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔

مورخین کے مطابق یہ تبدیلی عثمانی مشرق میں زمین کی کمرشلائزیشن، سرمایہ دارانہ ڈھانچے کے فروغ اور بعد کے جدید لینڈ لاز کی تشکیل کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوئی جس کے اثرات مستقبل میں ترکی، شام، فلسطین اور دیگر خطوں کے رئیل اسٹیٹ نظام پر واضح نظر اتے ہیں۔

Views
7
2

2 دسمبر 1931

امریکہ میں قومی ہاؤسنگ پالیسی کا نیا دور، صدر ہوور نے ہوم بلڈنگ کانفرنس کا افتتاح کر دیا

امریکہ میں قومی ہاؤسنگ پالیسی کا نیا دور، صدر ہوور نے ہوم بلڈنگ کانفرنس کا افتتاح کر دیا

امریکہ میں جاری معاشی بحران کے تناظر میں آج صدر ہربرٹ ہوور Herbert Hoover کی زیرِ صدارت White House Conference on Home Building and Home Ownership کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔ اس ملک گیر کانفرنس میں تعمیرات، رہائشی فنانس، شہری منصوبہ بندی اور لینڈ لا کے تین ہزار سے زائد ماہرین نے شرکت کی۔

اجلاس میں اس حقیقت پر زور دیا گیا کہ اگرچہ نجی شعبہ ہاؤسنگ اور تعمیرات میں پہلے بھی سرگرم رہا ہے ، مگر اس کی کوششیں بکھری اور غیر منظم ہیں کانفرنس کا مقصد پہلی مرتبہ نجی شعبے کو وفاقی سطح پر رہائشی پالیسی کا باقاعدہ اور منظم حصہ بنانا تھا تاکہ گھر کی ملکیت کے فروغ، تعمیراتی سرگرمیوں کی بحالی اور ہاؤسنگ فنانس کے بحران کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کی جا سکے۔

افتتاحی سیشن میں رہائشی قرضوں کے کم زور نظام، تعمیراتی کوڈز، شہری منصوبہ بندی، بنیادی ڈھانچے اور کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے مالی معاونت جیسے معاملات پر مختلف کمیٹیوں نے ابتدائی سفارشات پیش کیں۔ صدر ہوور نے اپنے خطاب میں گھر کی ملکیت کو قومی استحکام اور معاشی بحالی کا بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ منظم نجی شراکت داری ہی تعمیراتی شعبے کو دوبارہ کھڑا کر سکتی ہے۔

کانفرنس کی سفارشات سے توقع ہے کہ وہ آئندہ برسوں میں امریکی ہاؤسنگ پالیسی کے لیے بنیادی رہنما اصول بنیں گی اور رہائشی شعبے میں وفاقی حکومت اور نجی اداروں کی مشترکہ شراکت ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔

Views
7

مزید خبریں "On This Date" سے

news
لیہمین برادرز کے دیوالیہ پن سے عالمی پراپرٹی مارکیٹ شدید کساد بازاری کا شکار

2008 میں لیہمین برادرز کے دیوالیہ پن نے عالمی پراپرٹی مارکیٹ کو تباہ کر دیا، قیمتیں 30-50 فیصد گر گئیں اور رئیل اسٹیٹ فنانسنگ میں مکمل اصلاحات کی راہ ہموار ہوئی...

مزید پڑھیں
news
مظفرآباد شہری ہاؤسنگ توسیع آزاد کشمیر میں جدید منصوبہ بندی کی بنیاد

1994 میں آزاد جموں و کشمیر حکومت نے مظفرآباد شہری ہاؤسنگ توسیعی منصوبہ شروع کیا — جو اس خطے میں آبادی کے دباؤ اور غیر منصوبہ بند بستوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے...

مزید پڑھیں
news
لاہور امپرومنٹ ٹرسٹ کی جنگی حالات میں ازسرِنو شہری منصوبہ بندی

اکتوبر 1939 میں جب دوسری عالمی جنگ کے بادل برصغیر پر چھا گئے، لاہور برطانوی پنجاب کا نہ صرف انتظامی مرکز تھا بلکہ فوجی و تجارتی سرگرمیوں کا بھی اہم گڑھ تھا۔ ا...

مزید پڑھیں
news
براعظموں کے اپنی جگہ سے سرکنے کا نظریہ پیش کیا گیا

6 جنوری 1912 کو جرمن ماہرِ ارضی طبیعیات اور موسمیات الفریڈ ویگنر (Alfred Wegener) نے فرینکفرٹ میں واقع Senckenberg Museum میں جرمن جیالوجیکل ایسوسی ایشن کے اجل...

مزید پڑھیں
news
پراپرٹی ببل کا تجزیہ اور مارکیٹ کریکشنز

2019: فوربز میں نمایاں ہونے والے مالیاتی تجزیے میں امریکی رئیل اسٹیٹ تاریخ میں پراپرٹی ببلز کے بار بار سامنے آنے والے رجحان کا جائزہ لیا گیا۔ اس مطالعے میں “ان...

مزید پڑھیں

سید شایان ڈاٹ کوم سے مزید دریافت کریں

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور ایک جدید رہائشی سوسائٹی جو لاہور کے قدیمی جنگل میں بسائی گئی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے لیے زمین کی خریداری اور حصول بھی ایک نہایت ...

مزید پڑھیں
ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟ ماڈل ٹاؤن لاہور کی زمین 1921 سے 1924 کے درمیان مختلف مرحلوں میں خریدی گئی۔ ابتدا 1921 میں ہوئی جب...

مزید پڑھیں