Logo

Syed Shayan Real Estate Archive

Logo

From Real Estate History

31 January

Home
1 Historical Event found for 31 January
1

31 جنوری 1757

کولکتہ دوبارہ انگریزوں کے قبضے میں آ گیا۔

کولکتہ دوبارہ انگریزوں کے قبضے میں آ گیا۔

31 جنوری 1757 کو رابرٹ کلائیو نے سراج الدولہ کے ساتھ معاہدۂ علی نگر پر دستخط کیے، جس کے نتیجے میں کلکتہ، جو آج کولکتہ کہلاتا ہے، دوبارہ برطانوی کنٹرول میں آ گیا۔

بظاہر یہ ایک امن معاہدہ تھا، مگر حقیقت میں یہی وہ معاہدہ تھا جس نے بنگال میں برطانوی راج اور بعد میں پورے ہندوستان پر حکمرانی کی راہ ہموار کی۔

اس معاہدے کا پس منظر کچھ یوں ہے کہ جون 1756 میں سراج الدولہ نے فورٹ ولیم پر قبضہ کر کے برطانوی راج کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس کے جواب میں رابرٹ کلائیو نے جنوری 1757 میں فوجی کارروائی کے ذریعے کلکتہ واپس حاصل کر لیا۔

معاہدۂ علی نگر کے تحت ایسٹ انڈیا کمپنی کو کلکتہ میں دوبارہ تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے، قلعہ بندی مضبوط کرنے اور اپنے پرانے مراعاتی حقوق واپس لینے کی اجازت مل گئی۔

اس معاہدے نے کمپنی کو یہ حقوق دیے:

• اپنے سکے ڈھالنے کا حق (معاشی خودمختاری)۔

• کلکتہ کی قلعہ بندی کا حق (فوجی خودمختاری)۔

• زمینوں کا محصول (Revenue) خود جمع کرنے کا حق۔

یہیں سے زمینداری نظام کے خاتمے اور ماڈرن ٹائٹل ڈیڈز کی بنیاد پڑی۔ انگریزوں نے زمین کو ایک تجارتی شے (Commodity) بنا دیا جسے بیچا، خریدا اور رجسٹر کیا جا سکتا تھا۔ اس سے پہلے زمین بادشاہ کی ملکیت ہوتی تھی جو رعایا کو استعمال کے لیے دی جاتی تھی۔

اسی معاہدے کے زیرِ اثر کلکتہ (Calcutta)، جو ابتدا میں محض تین دیہات، سوتانوتی، کالی گھاٹ اور گووند پور، پر مشتمل تھا، برطانوی اقتدار کے پھیلاؤ کے ساتھ باقاعدہ طور پر ایک Presidency Town کی صورت اختیار کر گیا۔

جس کے بعد برطانوی ریاست نے پہلی مرتبہ زمین کے نظم و نسق کو ایک باقاعدہ مالی نظام کی شکل دی اور کلکٹر کے دفتر، ریونیو نظام اور زمینی رجسٹریشن کے وہ اصول متعارف کرائے جنہیں آج ہم لینڈ ریکارڈز اور کلکٹر آفس کے نام سے جانتے ہیں۔

▪️ سید شایان ریئل اسٹیٹ آرکائیو

ریفرنس:
Robert Clive of India، نیراد سی چودھری، الفریڈ اے نوف (Alfred A. K
Views
4

مزید خبریں "On This Date" سے

نازی جرمنی نے یہودی جائیدادوں کی جبری ضبطی کا فرمان جاری کر دیا
نازی جرمنی نے یہودی جائیدادوں کی جبری ضبطی کا فرمان جاری کر دیا

(برلن) 3 دسمبر 1938 کو نازی حکومت نے “Verordnung über den Einsatz des jüdischen Vermögens” کے نام سے ایک سنگین ریاستی فرمان نافذ کیا، جس کے تحت یہودی شہریوں کی رہائشی، تجارتی اور زرعی جائیدادوں کی جبری فروخت کو قانون�...

مزید پڑھیں
سیالکوٹ میونسپل کمیٹی نے خادم علی شاہ انڈسٹریل کلسٹر کی اپ گریڈیشن کا آغاز کیا
سیالکوٹ میونسپل کمیٹی نے خادم علی شاہ انڈسٹریل کلسٹر کی اپ گریڈیشن کا آغاز کیا

19 نومبر 1987 کو سیالکوٹ میونسپل کمیٹی نے خادم علی شاہ انڈسٹریل کلسٹر اپ گریڈیشن پلان کا آغاز کیا، جو پنجاب کے لائٹ مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا۔ اس زمانے میں دنیا بھر میں سیال�...

مزید پڑھیں
نیویارک شہر وفاقی قرضے کی گارنٹی کے ذریعے دیوالیہ پن سے بچ گیا
نیویارک شہر وفاقی قرضے کی گارنٹی کے ذریعے دیوالیہ پن سے بچ گیا

30 اکتوبر 1975 کو نیویارک شہر قریب المرگ دیوالیہ پن سے بچ گیا جب صدر گیرالڈ فورڈ نے وفاقی قرضے کی ضمانتوں کی منظوری دی۔ مالیاتی بحران نے تمام میونسپل سروسز اور تعمیراتی منصوبوں کو روکنے کی دھمکی دی...

مزید پڑھیں
پاکستان نے کراچی کی کچی آبادیوں کو قانونی حیثیت دینے اور اپگریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دی
پاکستان نے کراچی کی کچی آبادیوں کو قانونی حیثیت دینے اور اپگریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دی

5 نومبر 1987 کو پاکستان کی حکومت نے کراچی کی کچی آبادیوں کو قانونی حیثیت دینے اور بہتر بنانے کے لیے ایک تاریخی رہائشی پالیسی منظور کی۔ اس پروگرام کے تحت ہزاروں کم آمدنی والے خاندانوں کو زمین کے حقو...

مزید پڑھیں
دریائے ٹیمز کے کنارے قدیم مصری ستون Cleopatra’s Needle عوام کے لیے کھول دیا گیا
دریائے ٹیمز کے کنارے قدیم مصری ستون Cleopatra’s Needle عوام کے لیے کھول دیا گیا

لندن: 21 جنوری 1878 کو قدیم مصر سے تعلق رکھنے والا مشہور پتھریلا ستون Cleopatra’s Needle باضابطہ طور پر لندن کے شہری اور عوامی علاقے کی زینت بن گیا۔ اس دن یہ ستون دریائے ٹیمز کے کنارے واقع Victoria Embankment پر مک�...

مزید پڑھیں

سید شایان ڈاٹ کوم سے مزید دریافت کریں

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور ایک جدید رہائشی سوسائٹی جو لاہور کے قدیمی جنگل میں بسائی گئی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے لیے زمین کی خریداری اور حصول بھی ایک نہایت ...

مزید پڑھیں
ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟ ماڈل ٹاؤن لاہور کی زمین 1921 سے 1924 کے درمیان مختلف مرحلوں میں خریدی گئی۔ ابتدا 1921 میں ہوئی جب...

مزید پڑھیں

Select Date