Logo

Syed Shayan Real Estate Archive

Logo

From Real Estate History

25 January

Home
1 Historical Event found for 25 January
1

25 جنوری 1575

انگولا کے شہر اور دارلحکومت لوانڈا کا قیام

انگولا کے شہر اور دارلحکومت  لوانڈا کا قیام

25 جنوری 1575 وہ تاریخی دن ہے جب پرتگالی مہم جو اور نوآبادیاتی منتظم Paulo Dias de Novais نے افریقہ کے مغربی ساحل پر واقع شہر لوانڈا ( Luanda) ) کی باقاعدہ بنیاد رکھی۔ اس شہر کا ابتدائی نام São Paulo da Assunção de Loanda رکھا گیا جو بعد ازاں مختصر ہو کر لوانڈا کہلایا۔

جب Paulo Dias de Novais نے 1575 میں لوانڈا کی بنیاد رکھی تو یہ چند سو افراد پر مشتمل ایک چھوٹی نوآبادیاتی بندرگاہی بستی تھی جس میں اندازاً 300 سے 500 افراد شامل تھے جن میں پرتگالی فوجی، انتظامی اہلکار، مذہبی مشنری اور مقامی معاونین موجود تھے، یہ بستی بنیادی طور پر ایک فوجی قلعے، محدود رہائشی عمارتوں، گوداموں اور بندرگاہی سہولتوں پر مشتمل تھی اور اس کی تعمیر پرتگالی ریاست کی سرپرستی، فوجی بجٹ اور نوآبادیاتی تجارت کے مستقبل کے معاشی مفادات کے تحت کی گئی، یعنی یہ ایک ریاستی اسٹریٹجک سرمایہ کاری تھی جس کا مقصد بحر اوقیانوس کی تجارت پر کنٹرول تھا لیکن وقت کے ساتھ پھیل کر ایک بڑا شہر بنا۔

پرتگالی حکومت نے اسے فوجی تحفظاور تمام نظم و نسق کی سہولیات فراہم کیں، چنانچہ وقت کے ساتھ یہ شہر یورپ اور افریقہ کے درمیان تجارت کا مرکزی دروازہ بن گیا، بندرگاہ کے گرد گودام، بازار اور رہائشی علاقے پھیلتے گئے، زمین کی قدر بڑھتی چلی گئی اور آبادی میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا، بعد کی صدیوں میں تیل اور توانائی کی معیشت نے اسے مزید مضبوط کیا، اسی لیے آج یہ افریقہ کے بڑے اور اہم شہروں میں شامل ہے اور انگولا کا دارالحکومت بھی۔

انگولا جب 1975 میں پرتگال سے آزاد ہوا تو لوانڈا پہلے ہی ایک مکمل انتظامی، فوجی، بندرگاہی اور معاشی مرکز بن چکا تھا۔ نوآبادیاتی دور میں تمام سرکاری دفاتر، بندرگاہ، سڑکیں، رہائشی زونز، کاروباری ڈھانچہ اور بین الاقوامی روابط اسی شہر میں مرتکز تھے، اس لیے آزادی کے فوراً بعد کسی نئے دارالحکومت کی منصوبہ بندی نہ تو عملی طور پر ممکن تھی اور نہ ہی معاشی طور پر۔اس لیے روز اول ہی سے اسے نوزائید ملک کے کیپیٹل کی حیثیت مل گئی

لوانڈا دراصل تین اپنی تین سطحوں سے پہچانا جاتا ہے پہلی سطح پر یہ انگولا کا دارالحکومت ہے جہاں صدر، کابینہ، فوجی کمان، سفارت خانے اور قومی ادارے قائم ہیں، دوسری سطح پر لوانڈا انگولا کی تیل پر مبنی معیشت کا دل ہے، ملک کی زیادہ تر آئل ریونیو، غیر ملکی کمپنیاں، لاجسٹکس اور فنانشل سرگرمیاں اسی شہر سے جڑی ہوئی ہیں، جس نے اسے ایک تیز رفتار مگر مہنگا میٹروپولیٹن شہر بنا دیا ہے۔ تیسری اور سب سے اہم سطح پر لوانڈا ایک تاریخی بندرگاہی شہر ہے جو 16ویں صدی سے آج تک عالمی تجارت سے جڑا ہوا ہے۔

▪️ سید شایان ریئل اسٹیٹ آرکائیو

▫️ریفرنس:
▫️ اے ہسٹری آف انگولا مصنف ڈیوڈ برمنگھم کیمرج یونیورسٹی پریس
‏▫️ David Birmingham | A History of Angola | Cambridge University Press
Views
5

مزید خبریں "On This Date" سے

اسلام آباد کا جنوبی پھیلاؤ: سی ڈی اے نے نئے رہائشی سیکٹرز ڈی 12 اور ای 12 کا آغاز کیا
اسلام آباد کا جنوبی پھیلاؤ: سی ڈی اے نے نئے رہائشی سیکٹرز ڈی 12 اور ای 12 کا آغاز کیا

10 نومبر 1992 کو کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد کے جنوبی علاقے کی طرف توسیع کا ایک اہم منصوبہ پیش کیا۔ اس منصوبے میں دو نئے رہائشی سیکٹرز ڈی 12 اور ای 12 شامل تھے۔ اس توسیع کا مقصد بڑھتی ہوئی آب...

مزید پڑھیں
کراچی ماسٹر پلان کمیشن قائم
کراچی ماسٹر پلان کمیشن قائم

کراچی: وفاقی کابینہ نے آج کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (KDA) کے تحت ماسٹر پلان یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ملک کی پہلی باقاعدہ میٹروپولیٹن منصوبہ ساز اتھارٹی ہے جو شہر کے لیے ایک جامع شہری ترقیا�...

مزید پڑھیں
اسلام آباد کے پہلے سمارٹ سٹی پروجیکٹ کا آغاز
اسلام آباد کے پہلے سمارٹ سٹی پروجیکٹ کا آغاز

27 اکتوبر 2020 کو، پاکستان نے اسلام آباد میں اپنا پہلا جامع سمارٹ سٹی پروجیکٹ لانچ کیا، جو شہری ترقی اور رئیل اسٹیٹ انوویشن میں ایک بڑی پیشرفت کی نمائندگی کرتا ہے۔ پراجیکٹ نے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، س...

مزید پڑھیں
پاکستان نے کراچی کی کچی آبادیوں کو قانونی حیثیت دینے اور اپگریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دی
پاکستان نے کراچی کی کچی آبادیوں کو قانونی حیثیت دینے اور اپگریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دی

5 نومبر 1987 کو پاکستان کی حکومت نے کراچی کی کچی آبادیوں کو قانونی حیثیت دینے اور بہتر بنانے کے لیے ایک تاریخی رہائشی پالیسی منظور کی۔ اس پروگرام کے تحت ہزاروں کم آمدنی والے خاندانوں کو زمین کے حقو...

مزید پڑھیں
شنگھائی حکومت نے پُڈونگ ہاؤسنگ ماڈرنائزیشن بلیوپرنٹ نافذ کر دیا
شنگھائی حکومت نے پُڈونگ ہاؤسنگ ماڈرنائزیشن بلیوپرنٹ نافذ کر دیا

19 نومبر 1991 کو شنگھائی میونسپل حکومت نے پُڈونگ ہاؤسنگ ماڈرنائزیشن بلیوپرنٹ نافذ کیا، جو چین کی شہری ترقی کے بڑے منصوبوں میں سے ایک تھا۔ اس دور میں شنگھائی اقتصادی مرکز کے طور پر ابھر رہا تھا لیکن...

مزید پڑھیں

سید شایان ڈاٹ کوم سے مزید دریافت کریں

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور ایک جدید رہائشی سوسائٹی جو لاہور کے قدیمی جنگل میں بسائی گئی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے لیے زمین کی خریداری اور حصول بھی ایک نہایت ...

مزید پڑھیں
ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟ ماڈل ٹاؤن لاہور کی زمین 1921 سے 1924 کے درمیان مختلف مرحلوں میں خریدی گئی۔ ابتدا 1921 میں ہوئی جب...

مزید پڑھیں

Select Date