Logo

Syed Shayan Real Estate Archive

Logo

From Real Estate History

24 December

Home
1 Historical Event found for 24 December
1

24 دسمبر 1968

آج کے دن انسان نے خلا سے زمین کو پہلی مرتبہ ایک مکمل سیارے کے طور پر دیکھا۔

آج کے دن انسان نے خلا سے زمین کو پہلی مرتبہ ایک مکمل سیارے کے طور پر دیکھا۔

24 دسمبر 1968 کو اپالو 8 خلائی جہاز چاند کے مدار میں گردش کر رہا تھا۔ جیسے ہی جہاز چاند کے پچھلے حصے سے نکل کر سامنے آیا، تو خلا بازوں کی آنکھوں کے سامنے ایک غیر متوقع منظر آیا۔ انہیں چاند کے ویران اور سرمئی افق کے اوپر سے زمین آہستہ آہستہ ابھرتی ہوئی نظر آئی۔

یہ منظر دیکھ کر خلا باز ولیم اینڈرز نے فوراً کیمرہ اٹھایا۔ اس وقت جہاز کے اندر موجود کیمرہ بنیادی طور پر چاند کی سطح کی تصویروں کے لیے تھا، مگر انہوں نے جلدی سے رنگین فلم لگائی، زاویہ بدلا اور زمین کی تصویر لے لی۔ نہ یہ تصویر مشن پلان میں شامل تھی اور نہ ہی اس کے لیے کوئی خاص ہدایت دی گئی تھی۔ بس اس لمحے کو یادگار بننا تھا، وہ بن گیا۔

یوں یہ تصویر، جسے ارتھرائز (Earthrise) کا نام دیا گیا، زمین کی پہلی تصویر ہے جسے چاند کے مدار سے خلا میں ایک انسان نے کیمرے کی مدد سے کھینچ کر محفوظ کیا۔

اور اس تصویر کی تاریخی حیثیت یہ ہے کہ یہ خلا سے کھینچی گئی زمین کی پہلی تصویر ہے۔

اس سے پہلے زمین کی جو تصویریں لی گئیں، مثلاً 1966 میں Lunar Orbiter 1 کی تصاویر، وہ بغیر انسان کے، خودکار مشینوں نے لی تھیں۔

خلا سے لی گئی زمین کی اس تصویر نے ماحولیات، قدرتی وسائل اور زمین کے تحفظ کے بارے میں عالمی سوچ کو بدل دیا۔ امریکہ میں اس کا عملی اثر یہ ہوا کہ زمین کے استعمال سے متعلق پالیسیوں میں ماحول دوست اصول شامل کیے گئے، شہروں اور مضافاتی علاقوں میں زوننگ کے قوانین مزید سخت کیے گئے، اور گرین بیلٹس یعنی سبز حفاظتی پٹیاں قائم کی گئیں تاکہ بے ہنگم شہری پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور زمین کے قدرتی حسن کو محفوظ رکھا جا سکے۔

▪️ سید شایان ریئل اسٹیٹ آرکائیو

ریفرنسز:
1. ناسا (NASA)
ارتھرائز تصویر کا سرکاری آرکائیو
اپالو 8 مشن کی مستند تاریخی تفصیلات
2. اسمتھسونین (Smithsonian) نیشنل ایئر اینڈ اسپیس میوزیم ارتھرائز کو انسانی تاریخ کی سب سے بااثر تصاویر میں شمار کیا گیا
Views
33

مزید خبریں "On This Date" سے

لاہور امپرومنٹ ٹرسٹ نے دریائے راوی کے مغربی کنارے پر پہلی بار شہری توسیع کی منظوری دے دی
لاہور امپرومنٹ ٹرسٹ نے دریائے راوی کے مغربی کنارے پر پہلی بار شہری توسیع کی منظوری دے دی

▫️27 نومبر 1962 کا فیصلہ بعد میں ایل ڈی اے کی تشکیل کی بنیاد ثابت ہوا 27 نومبر 1962 کو لاہور امپرومنٹ ٹرسٹ (LIT) نے ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ دریائے راوی کے مغربی کنارے پر باقاعدہ شہری توسیع...

مزید پڑھیں
پہلے بلڈنگ ہائیٹ لیمٹیشن قوانین نافذ ہوئے
پہلے بلڈنگ ہائیٹ لیمٹیشن قوانین نافذ ہوئے

یہ22 اکتوبر 1888 کی بات ہے جب بڑے شہروں میں عمارتوں کی اونچائی محدود کرنے کے ابتدائی قوانین نافذ کیے گئے۔ ان قوانین کے ذریعے پہلی بار عمارتوں کی بلندی پر باقاعدہ پابندیاں عائد کی گئیں تاکہ شہروں م�...

مزید پڑھیں
لندن میں صنعتی مزدوروں کے رہائشی مکانات کے لیے ہاؤسنگ ایکٹ منظور کیا گیا
لندن میں صنعتی مزدوروں کے رہائشی مکانات کے لیے ہاؤسنگ ایکٹ منظور کیا گیا

13 نومبر 1872 کو برطانوی پارلیمنٹ نے لندن میں رہائش کے ناقص حالات کو بہتر بنانے کے لیے ایک ہاؤسنگ ریفارم ایکٹ منظور کیا۔ اس قانون کے تحت گنجان اور غیر صحت مند بستیوں کو منصوبہ بند رہائشی عمارتوں سے ...

مزید پڑھیں
اورسن ویلز کے وار آف دی ورلڈز نے پراپرٹی ویلیو میں خوف و ہراس پیدا کیا
اورسن ویلز کے وار آف دی ورلڈز نے پراپرٹی ویلیو میں خوف و ہراس پیدا کیا

30 اکتوبر 1938 کو اورسن ویلز کے 'وار آف دی ورلڈز' کے مشہور ریڈیو براڈکاسٹ نے امریکی سامعین میں وسیع پیمانے پر خوف و ہراس پھیلایا۔ نیو جرسی کے متاثرہ علاقوں میں پراپرٹی کی قیمتیں عارضی طور پر گر گئیں ...

مزید پڑھیں
پاکستان کی 1967 شہری ترقی اصلاحات نے شہری منصوبہ بندی کو جدید بنایا
پاکستان کی 1967 شہری ترقی اصلاحات نے شہری منصوبہ بندی کو جدید بنایا

25 اکتوبر 1967 کو پاکستان نے شہری ترقی اور ہاؤسنگ ریفارم ایکٹ متعارف کرایا جس نے شہری منصوبہ بندی میں انقلابی تبدیلیاں کیں۔ اس قانون کے تحت ترقیاتی ادارے قائم کیے گئے، زوننگ قوانین بنائے گئے اور ب�...

مزید پڑھیں

سید شایان ڈاٹ کوم سے مزید دریافت کریں

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور ایک جدید رہائشی سوسائٹی جو لاہور کے قدیمی جنگل میں بسائی گئی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے لیے زمین کی خریداری اور حصول بھی ایک نہایت ...

مزید پڑھیں
ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟ ماڈل ٹاؤن لاہور کی زمین 1921 سے 1924 کے درمیان مختلف مرحلوں میں خریدی گئی۔ ابتدا 1921 میں ہوئی جب...

مزید پڑھیں

Select Date