Logo

Syed Shayan Real Estate Archive

Logo

From Real Estate History

13 March

Home
1 Historical Event found for 13 March
1

13 مارچ 1665

13 مارچ 1656 کو امریکہ میں یہودیوں کو اپنی عبادت گاہ بنانے کے لیے زمین حاصل کرنے کے حق سے محروم کر دیا گیا۔

13 مارچ 1656 کو امریکہ میں یہودیوں کو اپنی عبادت گاہ بنانے کے لیے زمین حاصل کرنے کے حق سے محروم کر دیا گیا۔

ایک وقت تھا کہ آج کے امریکہ میں یہودیوں کو اپنی عبادت گاہ بنانے کے حق سے بھی محروم کر دیا گیا تھا۔

13 مارچ 1656 کو گورنر پیٹر اسٹائیوسنٹ کی نوآبادیاتی انتظامیہ کی جانب سے یہ حکم جاری ہوا کہ یہودی برادری شہر میں عبادت گاہ بنانے کے لیے زمین خرید یا رکھ نہیں سکتی۔ اس کے ساتھ انہیں بعض سرکاری عہدوں سے بھی محروم رکھا گیا اور ان کی شہری و سماجی سرگرمیوں کو محدود کیا گیا۔ اس فیصلے کا اصل مقصد یہ تھا کہ شہر میں یہودی مذہبی ادارہ منظم شکل میں قائم نہ ہو سکے اور ان کی مذہبی شناخت شہری منظرنامے میں نمایاں نہ ہو۔

اس زمانے میں اس علاقے کا گورنر پیٹر اسٹائیوسنٹ تھا جو مذہبی طور پر ڈچ ریفارمڈ چرچ کا سخت پیروکار تھا اور وہ شہر میں اسی مذہب کو غالب دیکھنا چاہتا تھا۔ چند سال پہلے 1654 میں برازیل کے شہر ریسیفے سے تقریباً تئیس یہودی نیو ایمسٹرڈیم (آج کا نیویارک) پہنچے تھے۔ برازیل میں پہلے ڈچ حکومت تھی جہاں یہودیوں کو نسبتاً مذہبی آزادی حاصل تھی، لیکن جب پرتگالیوں نے دوبارہ قبضہ کیا تو یہودیوں کو وہاں سے نکلنا پڑا اور وہ پناہ کے لیے نیو ایمسٹرڈیم آ گئے۔

گورنر اسٹائیوسنٹ نے ابتدا میں ان کی آمد کی سخت مخالفت کی اور انہیں شہر سے نکالنے کی کوشش بھی کی۔ اس نے ڈچ ویسٹ انڈیا کمپنی کو خط لکھ کر کہا کہ یہودیوں کو یہاں رہنے کی اجازت نہ دی جائے۔ تاہم کمپنی کے ڈائریکٹرز نے ایمسٹرڈیم سے جواب دیا کہ چونکہ بہت سے یہودی تاجر کمپنی کی معیشت اور سرمایہ کاری میں اہم کردار رکھتے ہیں، اس لیے انہیں مکمل طور پر نکالا نہیں جا سکتا۔ چنانچہ انہیں شہر میں رہنے کی اجازت تو مل گئی، مگر ساتھ ہی کئی پابندیاں عائد کر دی گئیں۔

بعد میں جب 1664 میں برطانیہ نے نیو ایمسٹرڈیم پر قبضہ کر کے اس کا نام نیویارک رکھ دیا تو مذہبی آزادی نسبتاً بڑھ گئی اور آہستہ آہستہ یہودیوں کو اپنی عبادت گاہیں قائم کرنے کی اجازت مل گئی۔

▪️ سید شایان ریئل اسٹیٹ آرکائیو

ریفرنس:
▫️ برنارڈ بیلین، The Barbarous Years: The Peopling of British North America، ہارورڈ یونیورسٹی پریس۔
Views
17

مزید خبریں "On This Date" سے

news
لندن: جائیداد کی ملکیت کو سرکاری رجسٹر میں اندراج سے مشروط کر دیا گیا، تاریخی فیصلہ

برطانیہ میں زمین اور جائیداد کی ملکیت کا تصور اس وقت بنیادی طور پر تبدیل ہوا جب لینڈ رجسٹریشن رولز 1925 کو Statutory Instrument 1925 No. 1093 کے تحت قانونی طور ...

مزید پڑھیں
news
امریکہ کے ستائیسویں صدر ولیم ہاورڈ ٹافٹ کو ارلنگٹن نیشنل سیمیٹری میں سپرد خاک کیا گیا

دس مارچ 1930 کو امریکہ کے ستائیسویں صدر ولیم ہاورڈ ٹافٹ (William Howard Taft) کو امریکہ کے معروف قومی قبرستان ارلنگٹن نیشنل سیمیٹری میں سپرد خاک کیا گیا۔ وہ ام...

مزید پڑھیں
news
The Establishment of the Formal Housing Finance System

12 جنوری 1831 کو عالمی ریئل اسٹیٹ کی تاریخ میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا جس نے زمین اور مکان کو اشرافیہ کی ملکیت سے نکال کر عام آدمی کی دسترس میں لا کھڑا کیا۔ ...

مزید پڑھیں
news
مکر سنکرانتی: برصغیر کی دیہی زندگی کا ایک گمشدہ تہوار جو عموماً 14 جنوری کو روزِ عید کی مانند منایا جاتا تھا۔ آج بسنت کا نام دے کر اسے محض پتنگ بازی تک محدود کر دیا گیا ہے۔

مکر سنکرانتی: برصغیر کی دیہی زندگی کا ایک گمشدہ تہوار جو عموماً 14 جنوری کو روزِ عید کی مانند منایا جاتا تھا۔ آج بسنت کا نام دے کر اسے محض پتنگ بازی تک محدود کر...

مزید پڑھیں
news
پہلے فائر ریزسٹنٹ بلڈنگ کوڈ معیارات

23 اکتوبر 1892 کو جامع فائر ریزسٹنٹ بلڈنگ کوڈ معیارات نافذ کیے گئے، جس نے شہری عمارتوں میں فائر پروف تعمیراتی مواد اور حفاظتی خصوصیات کے لیے لازمی تقاضے قائم کی...

مزید پڑھیں

سید شایان ڈاٹ کوم سے مزید دریافت کریں

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور ایک جدید رہائشی سوسائٹی جو لاہور کے قدیمی جنگل میں بسائی گئی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے لیے زمین کی خریداری اور حصول بھی ایک نہایت ...

مزید پڑھیں
ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟ ماڈل ٹاؤن لاہور کی زمین 1921 سے 1924 کے درمیان مختلف مرحلوں میں خریدی گئی۔ ابتدا 1921 میں ہوئی جب...

مزید پڑھیں

Select Date