From Real Estate History
Every year on 10 February, real estate professionals in the US state of Wisconsin come together to engage directly with government. The day is commonly known as REALTOR® & Government Day, also referred to as Capitol Day. Discussions focus on laws and policy matters that affect the real estate sector, including property taxation, zoning regulations, and proposed measures concerning tenants and property owners.
While the initiative may appear to advance the professional interests of realtors, its primary purpose is the protection of private property rights and the opposition to policies that could make home ownership more difficult for ordinary citizens. The presence of hundreds of realtors at the state capital on the same day sends a clear signal to lawmakers that this is an organised, informed, and influential professional community whose views merit serious consideration.
On this occasion, representatives of the real estate sector present their concerns, future priorities, and legislative proposals to policymakers, ensuring that the collective voice of the industry is clearly conveyed within the law making process. As such, the day is recognised not as a commercial event focused on buying and selling, but as a substantive forum for policy engagement that shapes future housing and property governance.
▪️Syed Shayan Real Estate Archive
▪ Reference(s):
ہر سال 10 فروری کو امریکہ کی ریاست وسکانسن میں ریئل اسٹیٹ کے پیشہ ور افراد حکومت سے براہِ راست رابطے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔ اس دن کو عام طور پر حکومت سے رابطے کا دن (REALTOR® & Government Day) یا Capitol Day کہا جاتا ہے۔ اس ملاقات میں ان قوانین پر بات ہوتی ہے جو ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر اثر ڈال سکتے ہیں، جیسے جائیداد پر ٹیکس، زوننگ لاز اور کرایہ داروں اور مالکان سے متعلق مجوزہ قوانین وغیرہ۔
بظاہر یہ سرگرمی ریئلٹرز کے اپنے مفادات کے لیے ہوتی نظر آتی ہے، مگر درحقیقت اس کا اصل مقصد نجی ملکیت کے حق (Private Property Rights) کا تحفظ ہوتا ہے اور ایسی پالیسیوں کی مخالفت کرنا ہوتا ہے جو عام شہری کے لیے گھر خریدنا یا رکھنا مشکل بنا دیں۔ جب ایک ہی دن میں سینکڑوں ریئلٹرز دارالحکومت پہنچتے ہیں تو یہ قانون سازوں کے لیے ایک واضح پیغام ہوتا ہے کہ یہ ایک منظم، باشعور اور بااثر طبقہ ہے جس کی بات نظرانداز نہیں کی جا سکتی۔
اسی دن ریئل اسٹیٹ کے شعبے سے جڑے افراد اپنے مسائل، آئندہ ترجیحات اور قانون سازی کی تجاویز (Legislative Proposals) قانون سازوں کے سامنے رکھتے ہیں تاکہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی آواز قانون بنانے کے عمل (Law Making Process) تک صاف اور مؤثر انداز میں پہنچ سکے۔ یوں یہ دن خرید و فروخت کی سرگرمیوں کے بجائے سنجیدہ پالیسی تجاویز کا دن کہلاتا ہے، جو مستقبل کی ہاؤسنگ اور پراپرٹی پالیسیوں پر براہِ راست اثر ڈالتا ہے۔
▪️ سید شایان ریئل اسٹیٹ آرکائیو
19 نومبر 1991 کو شنگھائی میونسپل حکومت نے پُڈونگ ہاؤسنگ ماڈرنائزیشن بلیوپرنٹ نافذ کیا، جو چین کی شہری ترقی کے بڑے منصوبوں میں سے ایک تھا۔ اس دور میں شنگھائی اقتصادی مرکز کے طور پر ابھر رہا تھا لیکن...
مزید پڑھیں
12 نومبر 1885 کو پیرس میں ہاسمن کی شہری اصلاحات سے متاثر ہو کر ایک بڑے پیمانے پر مضافاتی توسیعی منصوبے کا آغاز کیا گیا۔ فرانسیسی حکومت نے صنعتی ترقی اور بڑھتی ہوئی آبادی کو منظم کرنے کے لیے شہر کی د�...
مزید پڑھیں
گورنمنٹ آف انڈیا کے گزٹ پارٹ ون میں 28 نومبر 1903 کو شائع ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایسٹ انڈین ریلوے نے ہاوڑہ اور لِللوا کے درمیانی خطے میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر سرکاری اراضی کے حصول کی منظور�...
مزید پڑھیں
5 دسمبر 1957 کو نیویارک شہر نے ہاؤسنگ مارکیٹ میں نسلی اور مذہبی بنیادوں پر امتیاز کے خلاف قانون سازی کر کے امریکہ کا پہلا شہر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اسی دن نیویارک سٹی کونسل نے Fair Housing Practices Law کی م...
مزید پڑھیں
2021 میں فیڈرل ریزرو نے امریکی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو مستحکم کرنے کے لیے متعدد اسٹریٹجک اقدامات متعارف کرائے، تاکہ بڑھتی ہوئی رہائشی قیمتوں اور مالی عدم استحکام کے خدشات کو کم کیا جا سکے۔ کووِڈ-19 ک�...
مزید پڑھیں
ماڈل ٹاؤن لاہور ایک جدید رہائشی سوسائٹی جو لاہور کے قدیمی جنگل میں بسائی گئی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے لیے زمین کی خریداری اور حصول بھی ایک نہایت ...
ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟ ماڈل ٹاؤن لاہور کی زمین 1921 سے 1924 کے درمیان مختلف مرحلوں میں خریدی گئی۔ ابتدا 1921 میں ہوئی جب...
No comments yet. Be the first to comment!