Logo

Syed Shayan Real Estate Archive

Logo

From Real Estate History

1 March

Home

Select Date

1 Historical Event found for 1 March
1

1 مارچ 1872

دنیا کے پہلے نیشنل پارک، ییلو اسٹون کا قیام

دنیا کے پہلے نیشنل پارک، ییلو اسٹون کا قیام

امریکی صدر یولیسس ایس گرانٹ (Ulysses S. Grant) نے ییلو سٹون نیشنل پارک پروٹیکشن ایکٹ پر یکم مارچ 1872 کو دستخط کیے اور یوں دنیا کا پہلا نیشنل پارک باقاعدہ طور پر وجود میں آ گیا۔ اس سے ایک روز قبل، 28 فروری 1872 کو امریکی کانگریس نے یہ بل منظور کیا تھا۔ صدر کے دستخط کے ساتھ ہی یہ علاقہ مستقل طور پر نیشنل پارک قرار دے دیا گیا۔

ییلو سٹون کا تصور پہلی مرتبہ 1871 کی مہم کے دوران سامنے آیا جب ماہر ارضیات ڈاکٹر فرڈینینڈ ہیڈن (Ferdinand V. Hayden) اور ان کی سائنسی ٹیم نے اس علاقے کا تفصیلی سروے کیا۔ ان کی رپورٹ اور تصاویر نے کانگریس کو قائل کیا کہ اس غیر معمولی قدرتی خطے کو نجی ملکیت یا آبادکاری کے لیے کھولنے کے بجائے محفوظ کیا جائے۔ اسی بنیاد پر اسے “public park for the benefit and enjoyment of the people” قرار دیا گیا۔

ییلو اسٹون نیشنل پارک تقریباً 2.2 ملین ایکڑ، یعنی لگ بھگ 8,991 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا علاقہ ہے۔ یہ رقبہ آج کی ریاستوں وائیومنگ، مونٹانا اور ایڈاہو کے حصوں میں واقع ہے۔ اس علاقے میں گرم پانی کے چشمے، گیزر، گھنے جنگلات، پہاڑ، دریا اور نایاب جنگلی جانور پائے جاتے ہیں۔ اسی قدرتی حسن اور سائنسی اہمیت کی وجہ سے اسے محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

article image

نیشنل پارک دراصل کسی ملک میں ایسا وسیع قدرتی علاقہ ہوتا ہے جسے ریاست باقاعدہ قانون کے ذریعے محفوظ قرار دیتی ہے تاکہ وہاں کی قدرتی خوبصورتی، جنگلی حیات، پہاڑ، جنگلات، جھیلیں اور پورا قدرتی ماحول محفوظ رہ سکے۔ اس قسم کی زمین عام طور پر نجی خرید و فروخت، رہائشی اسکیموں یا صنعتی تعمیرات کے لیے مختص نہیں ہوتی بلکہ اسے عوامی فائدے، سیاحت، سائنسی تحقیق اور قدرتی ورثے کے تحفظ کے لیے مخصوص رکھا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی کئی نیشنل پارکس قائم کیے گئے ہیں، جن میں ہنگول نیشنل پارک بلوچستان، خنجراب نیشنل پارک گلگت بلتستان، لال سُہانرا نیشنل پارک بہاولپور، مارگلہ ہلز نیشنل پارک اسلام آباد اور ایوبیہ نیشنل پارک خیبر پختونخوا شامل ہیں۔ گوگل ارتھ پر کسی علاقے کو سرچ کرتے ہوئے اکثر آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ نقشے پر ایک بڑا سبز حصہ نمایاں دکھائی دیتا ہے اور اس پر نیشنل پارک درج ہوتا ہے۔ یہی وہ محفوظ قدرتی علاقہ ہوتا ہے جسے ریاست قانون کے تحت عوامی فائدے اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے مخصوص کرتی ہے۔ سید شایان ۔ آرکائیو ایڈیٹوریل ہیڈ)

اس قانون کی خاص بات یہ تھی کہ پہلی بار کسی ملک نے اتنی بڑی زمین کو اس لیے محفوظ کیا کہ اسے نہ بیچا جائے، نہ وہاں آبادکاری کی جائے اور نہ اسے صرف کاروباری فائدے کے لیے استعمال کیا جائے۔ اسے عوام کی مشترکہ امانت سمجھ کر محفوظ رکھا گیا تاکہ آنے والی نسلیں بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ یہی سوچ آگے چل کر زمین کے استعمال کے قوانین، زوننگ اور تحفظِ ماحول کی پالیسیوں کی بنیاد بنی

آج ییلو سٹون نیشنل پارک کی نگرانی اور انتظام نیشنل پارک سروس (National Park Service) کرتی ہے، جو 1916 میں قائم کی گئی تھی۔ یہ ادارہ امریکی محکمہ داخلہ کے تحت کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ سائنسی تحقیق اور دستاویزی کام میں نیشنل جیوگرافک (National Geographic) جیسے عالمی ادارے بھی اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں، جنہوں نے اس پارک کی عالمی اہمیت کو اجاگر کیا۔

▪️ سید شایان ریئل اسٹیٹ آرکائیو

ریفرنسز:
Yellowstone National Park Protection Act، 17 Stat. 32، 42ویں امریکی کانگریس، منظوری یکم مارچ 1872 نیشنل آرکائیوز آف دی یونائیٹڈ اسٹیٹس
نیشنل پارک سروس تاریخی ریکارڈ
Views
5

مزید خبریں "On This Date" سے

news
ملائیشیا کی پیٹروناس ٹاورز دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارت بن گئی

31 اکتوبر 2003 کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پیٹروناس ٹاورز نے باضابطہ طور پر دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارت ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ 452 میٹر بلند یہ...

مزید پڑھیں
news
پشاور نے اندرون شہر کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے پہلی رنگ روڈ ہاؤسنگ توسیع کا آغاز کیا

17 نومبر 1994 کو پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PDA) نے اندرون شہر کے شدید دباؤ کو کم کرنے کے لیے پہلی رنگ روڈ ہاؤسنگ توسیع اسکیم کا آغاز کیا۔ 1990 کی دہائی کے وسط تک ...

مزید پڑھیں
news
نیلسن منڈیلا برج کا افتتاح ہوا جس نے جوہانسبرگ کی شہری زندگی کو نئی معاشی اور ثقافتی شناخت دی

20 جولائی 2003 کو جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا نے جوہانسبرگ میں اپنے نام سے منسوب نیلسن منڈیلا برج کا باضابطہ افتتاح کیا۔ یہ افتتاحی تقریب ان کی 85 ویں...

مزید پڑھیں
news
جنوبی افریقہ کا نیٹوز لینڈ ایکٹ قانون بن گیا

19 جون 1913 کو جنوبی افریقہ کا نیٹوز لینڈ ایکٹ قانون بن گیا، جو ملک کی زمین اور جائیداد کی تاریخ کے نہایت اہم واقعات میں شمار ہوتا ہے۔ اس قانون کے تحت افریقی ...

مزید پڑھیں
news
پیرس میں آرک ڈی ٹرائمف کا افتتاح، تاریخی یادگار شہری شناخت کا مستقل مرکز بن گئی

29 جولائی 1836 کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں آرک ڈی ٹرائمف کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔ یہ عظیم تعمیراتی یادگار تقریباً 30 سال کے طویل عرصے میں مکمل ہوئی اور بع...

مزید پڑھیں

سید شایان ڈاٹ کوم سے مزید دریافت کریں

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور ایک جدید رہائشی سوسائٹی جو لاہور کے قدیمی جنگل میں بسائی گئی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے لیے زمین کی خریداری اور حصول بھی ایک نہایت ...

مزید پڑھیں
ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟ ماڈل ٹاؤن لاہور کی زمین 1921 سے 1924 کے درمیان مختلف مرحلوں میں خریدی گئی۔ ابتدا 1921 میں ہوئی جب...

مزید پڑھیں