Logo

Syed Shayan Real Estate Archive

Logo

From Real Estate History

31 January

Home

Select Date

1 Historical Event found for 31 January
1

31 جنوری 1757

کولکتہ دوبارہ انگریزوں کے قبضے میں آ گیا۔

کولکتہ دوبارہ انگریزوں کے قبضے میں آ گیا۔

31 جنوری 1757 کو رابرٹ کلائیو نے سراج الدولہ کے ساتھ معاہدۂ علی نگر پر دستخط کیے، جس کے نتیجے میں کلکتہ، جو آج کولکتہ کہلاتا ہے، دوبارہ برطانوی کنٹرول میں آ گیا۔

بظاہر یہ ایک امن معاہدہ تھا، مگر حقیقت میں یہی وہ معاہدہ تھا جس نے بنگال میں برطانوی راج اور بعد میں پورے ہندوستان پر حکمرانی کی راہ ہموار کی۔

اس معاہدے کا پس منظر کچھ یوں ہے کہ جون 1756 میں سراج الدولہ نے فورٹ ولیم پر قبضہ کر کے برطانوی راج کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس کے جواب میں رابرٹ کلائیو نے جنوری 1757 میں فوجی کارروائی کے ذریعے کلکتہ واپس حاصل کر لیا۔

معاہدۂ علی نگر کے تحت ایسٹ انڈیا کمپنی کو کلکتہ میں دوبارہ تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے، قلعہ بندی مضبوط کرنے اور اپنے پرانے مراعاتی حقوق واپس لینے کی اجازت مل گئی۔

اس معاہدے نے کمپنی کو یہ حقوق دیے:

• اپنے سکے ڈھالنے کا حق (معاشی خودمختاری)۔

• کلکتہ کی قلعہ بندی کا حق (فوجی خودمختاری)۔

• زمینوں کا محصول (Revenue) خود جمع کرنے کا حق۔

یہیں سے زمینداری نظام کے خاتمے اور ماڈرن ٹائٹل ڈیڈز کی بنیاد پڑی۔ انگریزوں نے زمین کو ایک تجارتی شے (Commodity) بنا دیا جسے بیچا، خریدا اور رجسٹر کیا جا سکتا تھا۔ اس سے پہلے زمین بادشاہ کی ملکیت ہوتی تھی جو رعایا کو استعمال کے لیے دی جاتی تھی۔

اسی معاہدے کے زیرِ اثر کلکتہ (Calcutta)، جو ابتدا میں محض تین دیہات، سوتانوتی، کالی گھاٹ اور گووند پور، پر مشتمل تھا، برطانوی اقتدار کے پھیلاؤ کے ساتھ باقاعدہ طور پر ایک Presidency Town کی صورت اختیار کر گیا۔

جس کے بعد برطانوی ریاست نے پہلی مرتبہ زمین کے نظم و نسق کو ایک باقاعدہ مالی نظام کی شکل دی اور کلکٹر کے دفتر، ریونیو نظام اور زمینی رجسٹریشن کے وہ اصول متعارف کرائے جنہیں آج ہم لینڈ ریکارڈز اور کلکٹر آفس کے نام سے جانتے ہیں۔

▪️ سید شایان ریئل اسٹیٹ آرکائیو

ریفرنس:
Robert Clive of India، نیراد سی چودھری، الفریڈ اے نوف (Alfred A. K
Views
6

مزید خبریں "On This Date" سے

news
پہلی سٹیل فریم اسکائسکریپر تعمیراتی انقلاب

19 اکتوبر 1895 کو تعمیراتی صنعت نے ایک انقلابی دور میں قدم رکھا جب آسمان چھوتی عمارتوں کے لیے اسٹیل فریم ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر اپنایا گیا۔ اس جدت نے تعمیرا...

مزید پڑھیں
news
کوریائی جنگ بندی معاہدے پر دستخط، تین سالہ خونریز لڑائی رک گئی

27 جولائی 1953 کو شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان تین سال سے جاری خونریز جنگ روکنے کے لیے کوریائی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ یہ تاریخی معاہدہ کوریا کے سر...

مزید پڑھیں
news
فرینک لائیڈ رائٹ اور آرگینک آرکیٹیکچر کا عروج

1869: معروف امریکی معمار فرینک لائیڈ رائٹ امریکی ریاست وسکونسن کے علاقے رچ لینڈ سینٹر میں پیدا ہوئے۔ ان کے فلسفے “آرگینک آرکیٹیکچر” نے 20ویں صدی کے رہائشی ڈیزا...

مزید پڑھیں
news
مارشل پلان مذاکرات نے یورپی تعمیر نو کی راہ ہموار کی

19 جون 1947 کو برطانیہ اور فرانس نے دوسری عالمی جنگ کی تباہ کاریوں کے بعد یورپی ممالک کو پیرس مدعو کیا تاکہ ایک مشترکہ بحالی پروگرام پر بات چیت کی جا سکے۔ انہ...

مزید پڑھیں
news
تاریخی پبلک ورکس ایڈمنسٹریشن ہاؤسنگ منصوبے

23 اکتوبر 1937 کو پبلک ورکس ایڈمنسٹریشن نے اپنا سب سے بڑا ہاؤسنگ تعمیراتی پروگرام شروع کیا، جس نے بڑے شہری مراکز میں بڑے پیمانے پر پبلک ہاؤسنگ منصوبے شروع کیے۔ ...

مزید پڑھیں

سید شایان ڈاٹ کوم سے مزید دریافت کریں

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور ایک جدید رہائشی سوسائٹی جو لاہور کے قدیمی جنگل میں بسائی گئی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے لیے زمین کی خریداری اور حصول بھی ایک نہایت ...

مزید پڑھیں
ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟ ماڈل ٹاؤن لاہور کی زمین 1921 سے 1924 کے درمیان مختلف مرحلوں میں خریدی گئی۔ ابتدا 1921 میں ہوئی جب...

مزید پڑھیں