Logo

Syed Shayan Real Estate Archive

Logo

From Real Estate History

Home

Select Date

سپیس اکانومی

1 Historical Event found

WeWork میں قیادت کی تبدیلی اور روایتی رئیل اسٹیٹ ماڈل کی واپسی

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی کو ورکنگ اسپیسز (co working spaces) کی علامت سمجھی جانے والی عالمی کمپنی WeWork کے لیے 2020 کا سال ایک فیصلہ کن موڑ ثابت ہوا، جب حد سے زیادہ توسیع اور ناکام آئی پی او (IPO) کے بعد یہ واضح ہو چکا تھا کہ کمپنی کو اپنی پالیسیوں پر ازسرِنو غور کرنا ہوگا۔ ‏WeWork کی ویلیوایشن، بزنس ماڈل اور کارپوریٹ گورننس پر عالمی سطح پر شدید سوالات اٹھ رہے تھے۔ سرمایہ کاروں اور مارکیٹ ریگولیٹرز کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد کمپنی نے اپنی حکمتِ عملی ازسرِنو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا۔ اسی پس منظر میں 2 فروری 2020 کو WeWork نے اپنی قیادت میں ایک بڑی اور بنیادی تبدیلی کا اعلان کیا، جس کے تحت رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے تجربہ کار ایگزیکٹو سندیپ متھرانی (Sandeep Mathrani) کو چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا۔ سندیپ متھرانی اس سے قبل بڑے کمرشل رئیل اسٹیٹ اداروں میں اعلیٰ انتظامی ذمہ داریاں نبھا چکے تھے، اور انہیں شاپنگ مالز، آفس اسپیس اور لیزنگ ماڈلز کا گہرا تجربہ حاصل تھا۔ ان کی تقرری کا بنیادی مقصد WeWork کو ایک ٹیکنالوجی یا اسٹارٹ اپ طرز کے خواب سے نکال کر دوبارہ ایک عملی رئیل اسٹیٹ لیزنگ کمپنی کے طور پر مستحکم کرنا تھا۔ یہ قیادت کی تبدیلی دراصل WeWork کے بانی ایڈم نیومن (Adam Neumann) کے دور کے خاتمے کی علامت تھی۔ اس کے بعد کمپنی نے تیزی سے پھیلنے کی پالیسی، بڑے دعووں اور غیر ضروری اخراجات کو چھوڑ کر مالی نظم و ضبط کی طرف واپسی کا فیصلہ کیا۔ مقصد یہ تھا کہ لیزنگ کے معاہدے زمینی حقائق کے مطابق ہوں اور کمپنی اپنے اثاثوں کو زیادہ منظم انداز میں چلائے۔ عالمی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں اس عمل کو ایک مثال کے طور پر دیکھا گیا کہ کس طرح ایک ناکام اسٹارٹ اپ سوچ کو دوبارہ روایتی اور محتاط رئیل اسٹیٹ اصولوں کے مطابق ڈھالا جاتا ہے۔ یہ بات واضح رہے کہ WeWork بڑی کمرشل عمارتیں طویل مدت کے لیے کرائے پر حاصل کرتی ہے، پھر ان عمارتوں کو چھوٹے اور مشترکہ دفاتر میں تقسیم کرتی ہے، جنہیں کو ورکنگ اسپیسز کہا جاتا ہے۔ بعد ازاں یہ دفاتر مختلف کمپنیوں، فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کو استعمال کے لیے فراہم کیے جاتے ہیں۔ سادہ الفاظ میں WeWork کا کاروباری ماڈل یہی ہے کہ وہ عمارتیں کرائے پر لے، انہیں جدید اور فعال دفاتر میں تبدیل کرے، اور مختلف صارفین کو لیز پر دے کر منافع حاصل کرے۔

مزید پڑھیں