امریکی ریاست وسکانسن میں ریئل اسٹیٹ کے پیشہ ور افراد کا ایک منفرد تجربہ
ہر سال 10 فروری کو امریکہ کی ریاست وسکانسن میں ریئل اسٹیٹ کے پیشہ ور افراد حکومت سے براہِ راست رابطے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔ اس دن کو عام طور پر حکومت سے رابطے کا دن (REALTOR® & Government Day) یا Capitol Day کہا جاتا ہے۔ اس ملاقات میں ان قوانین پر بات ہوتی ہے جو ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر اثر ڈال سکتے ہیں، جیسے جائیداد پر ٹیکس، زوننگ لاز اور کرایہ داروں اور مالکان سے متعلق مجوزہ قوانین وغیرہ۔
بظاہر یہ سرگرمی ریئلٹرز کے اپنے مفادات کے لیے ہوتی نظر آتی ہے، مگر درحقیقت اس کا اصل مقصد نجی ملکیت کے حق (Private Property Rights) کا تحفظ ہوتا ہے اور ایسی پالیسیوں کی مخالفت کرنا ہوتا ہے جو عام شہری کے لیے گھر خریدنا یا رکھنا مشکل بنا دیں۔ جب ایک ہی دن میں سینکڑوں ریئلٹرز دارالحکومت پہنچتے ہیں تو یہ قانون سازوں کے لیے ایک واضح پیغام ہوتا ہے کہ یہ ایک منظم، باشعور اور بااثر طبقہ ہے جس کی بات نظرانداز نہیں کی جا سکتی۔
اسی دن ریئل اسٹیٹ کے شعبے سے جڑے افراد اپنے مسائل، آئندہ ترجیحات اور قانون سازی کی تجاویز (Legislative Proposals) قانون سازوں کے سامنے رکھتے ہیں تاکہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی آواز قانون بنانے کے عمل (Law Making Process) تک صاف اور مؤثر انداز میں پہنچ سکے۔ یوں یہ دن خرید و فروخت کی سرگرمیوں کے بجائے سنجیدہ پالیسی تجاویز کا دن کہلاتا ہے، جو مستقبل کی ہاؤسنگ اور پراپرٹی پالیسیوں پر براہِ راست اثر ڈالتا ہے۔
مزید پڑھیں