Logo

Syed Shayan Real Estate Archive

Logo

From Real Estate History

2 December

Home
2 Historical Event found for 2 December
1

2 دسمبر 1869

عثمانی سلطنت میں زمین کی جبری نیلامی کا آغاز، 2 دسمبر 1869 کو نیا ضابطہ جاری

عثمانی سلطنت میں زمین کی جبری نیلامی کا آغاز، 2 دسمبر 1869 کو نیا ضابطہ جاری

استنبول: تاریخ 2 دسمبر 1869

عثمانی سلطنت نے آج ایک اہم قانونی ضابطہ جاری کیا ہے جس کے تحت پہلی بار غیر منقولہ جائیداد اور زرعی میری زمین کو عام قرضوں کی وصولی کے لیے عدالتی حکم پر ضبط اور نیلام کیا جا سکے گا۔ اس سے پہلے جبری فروخت صرف ریاستی مالیات اور ٹیکس واجبات تک محدود تھی، مگر نئے ضابطے نے نجی قرض خواہوں کو بھی قانونی راستہ فراہم کر دیا ہے کہ وہ عدالت کے ذریعے قرض دار کی زمین فروخت کرا سکیں۔

یہ قدم اُس دور کی اصلاحات کا حصہ تھا جب عثمانی حکومت اپنے سسٹم کو بہتر بنانے، مالی مشکلات کم کرنے اور معیشت کو سنبھالنے کے لیے یورپی ممالک کے بنائے ہوئے قوانین کو دیکھ کر تبدیلیاں کر رہی تھی۔ 1858 کے لینڈ کوڈ نے زمین کی قسمیں اور ملکیت کے اصول تو واضح کر دیے تھے، لیکن عام قرضوں کی صورت میں کسانوں کی زمین ضبط نہیں کی جا سکتی تھی۔ نئے قانون نے یہ چھوٹ ختم کر دی ہے، اور اب میری زمین کا استعمال نہ صرف بیچا جا سکتا ہے بلکہ قرض ادا نہ ہونے پر عدالت اسے ضبط بھی کر سکتی ہے۔

قانون کے پس منظر میں احمد جودت پاشا کی زیر نگرانی قائم کمیشن کی وہ سفارشات شامل تھیں جنہوں نے سلطنت پر بڑھتے ہوئے مالی دباؤ اور نجی قرضوں کے غیر منظم نظام کو سنبھالنے کے لیے جائیداد کو بطور سیکیورٹی استعمال کرنے کی اصولی وکالت کی تھی۔ نئے ضابطے کے اجرا کے بعد زرعی زمین، رہائشی جائیداد اور دیہی گاؤں کے حقوق پہلی بار باضابطہ طور پر عدالتی فورکلوژر Foreclosure کے دائرے میں شامل کر دیے گئے، یعنی وہ قانونی عمل جس میں قرض ادا نہ ہونے کی صورت میں عدالت جائیداد ضبط کر کے نیلام کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔

مورخین کے مطابق یہ تبدیلی عثمانی مشرق میں زمین کی کمرشلائزیشن، سرمایہ دارانہ ڈھانچے کے فروغ اور بعد کے جدید لینڈ لاز کی تشکیل کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوئی جس کے اثرات مستقبل میں ترکی، شام، فلسطین اور دیگر خطوں کے رئیل اسٹیٹ نظام پر واضح نظر اتے ہیں۔

Views
5
2

2 دسمبر 1931

امریکہ میں قومی ہاؤسنگ پالیسی کا نیا دور، صدر ہوور نے ہوم بلڈنگ کانفرنس کا افتتاح کر دیا

امریکہ میں قومی ہاؤسنگ پالیسی کا نیا دور، صدر ہوور نے ہوم بلڈنگ کانفرنس کا افتتاح کر دیا

امریکہ میں جاری معاشی بحران کے تناظر میں آج صدر ہربرٹ ہوور Herbert Hoover کی زیرِ صدارت White House Conference on Home Building and Home Ownership کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔ اس ملک گیر کانفرنس میں تعمیرات، رہائشی فنانس، شہری منصوبہ بندی اور لینڈ لا کے تین ہزار سے زائد ماہرین نے شرکت کی۔

اجلاس میں اس حقیقت پر زور دیا گیا کہ اگرچہ نجی شعبہ ہاؤسنگ اور تعمیرات میں پہلے بھی سرگرم رہا ہے ، مگر اس کی کوششیں بکھری اور غیر منظم ہیں کانفرنس کا مقصد پہلی مرتبہ نجی شعبے کو وفاقی سطح پر رہائشی پالیسی کا باقاعدہ اور منظم حصہ بنانا تھا تاکہ گھر کی ملکیت کے فروغ، تعمیراتی سرگرمیوں کی بحالی اور ہاؤسنگ فنانس کے بحران کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کی جا سکے۔

افتتاحی سیشن میں رہائشی قرضوں کے کم زور نظام، تعمیراتی کوڈز، شہری منصوبہ بندی، بنیادی ڈھانچے اور کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے مالی معاونت جیسے معاملات پر مختلف کمیٹیوں نے ابتدائی سفارشات پیش کیں۔ صدر ہوور نے اپنے خطاب میں گھر کی ملکیت کو قومی استحکام اور معاشی بحالی کا بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ منظم نجی شراکت داری ہی تعمیراتی شعبے کو دوبارہ کھڑا کر سکتی ہے۔

کانفرنس کی سفارشات سے توقع ہے کہ وہ آئندہ برسوں میں امریکی ہاؤسنگ پالیسی کے لیے بنیادی رہنما اصول بنیں گی اور رہائشی شعبے میں وفاقی حکومت اور نجی اداروں کی مشترکہ شراکت ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔

Views
5

مزید خبریں "On This Date" سے

امریکہ میں قومی ہاؤسنگ پالیسی کا نیا دور، صدر ہوور نے ہوم بلڈنگ کانفرنس کا افتتاح کر دیا
امریکہ میں قومی ہاؤسنگ پالیسی کا نیا دور، صدر ہوور نے ہوم بلڈنگ کانفرنس کا افتتاح کر دیا

امریکہ میں جاری معاشی بحران کے تناظر میں آج صدر ہربرٹ ہوور Herbert Hoover کی زیرِ صدارت White House Conference on Home Building and Home Ownership کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔ اس ملک گیر کانفرنس میں تعمیرات، رہائشی فنانس، شہری منصو...

مزید پڑھیں
سویز کینال کے شیئرز کی برطانوی خریداری: عالمی رئیل اسٹیٹ اور اسٹرٹیجک انفراسٹرکچر کا اہم سنگِ میل
سویز کینال کے شیئرز کی برطانوی خریداری: عالمی رئیل اسٹیٹ اور اسٹرٹیجک انفراسٹرکچر کا اہم سنگِ میل

رطانوی حکومت نے عالمی تجارت اور اسٹرٹیجک انفراسٹرکچر پر اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے سویز کینال کمپنی کے بڑے حصص خرید کر دنیا کے سب سے اہم بحری راستے پر مؤثر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ یہ تاریخی س�...

مزید پڑھیں
دریائے ٹیمز کے کنارے قدیم مصری ستون Cleopatra’s Needle عوام کے لیے کھول دیا گیا
دریائے ٹیمز کے کنارے قدیم مصری ستون Cleopatra’s Needle عوام کے لیے کھول دیا گیا

لندن: 21 جنوری 1878 کو قدیم مصر سے تعلق رکھنے والا مشہور پتھریلا ستون Cleopatra’s Needle باضابطہ طور پر لندن کے شہری اور عوامی علاقے کی زینت بن گیا۔ اس دن یہ ستون دریائے ٹیمز کے کنارے واقع Victoria Embankment پر مک�...

مزید پڑھیں
برطانوی حکومت نے لاہور کنٹونمنٹ قائم کیا  پنجاب میں نوآبادیاتی شہری منصوبہ بندی کی بنیاد
برطانوی حکومت نے لاہور کنٹونمنٹ قائم کیا پنجاب میں نوآبادیاتی شہری منصوبہ بندی کی بنیاد

7 نومبر 1851 کو برطانوی حکومت نے لاہور کنٹونمنٹ کے قیام کا اعلان کیا — جو شمالی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں ابتدائی منظم شہری و فوجی منصوبہ بندی کی نمایاں مثال تھی۔ پنجاب کے انضمام (1849) کے بعد ایس...

مزید پڑھیں
اسلام آباد کے سیکٹر ڈویلپمنٹ کے لیے پہلا ماسٹر پلان منظور ہوا
اسلام آباد کے سیکٹر ڈویلپمنٹ کے لیے پہلا ماسٹر پلان منظور ہوا

4 نومبر 1985 کو کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کی سسٹمیٹک سیکٹر ڈویلپمنٹ کے لیے پہلا جامع ماسٹر پلان منظور کیا۔ اس تاریخی فیصلے نے منظم شہری توسیع کا فریم ورک قائم کیا، جس میں شہر �...

مزید پڑھیں

سید شایان ڈاٹ کوم سے مزید دریافت کریں

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور ایک جدید رہائشی سوسائٹی جو لاہور کے قدیمی جنگل میں بسائی گئی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے لیے زمین کی خریداری اور حصول بھی ایک نہایت ...

مزید پڑھیں
ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟ ماڈل ٹاؤن لاہور کی زمین 1921 سے 1924 کے درمیان مختلف مرحلوں میں خریدی گئی۔ ابتدا 1921 میں ہوئی جب...

مزید پڑھیں

Select Date