Logo

Syed Shayan Real Estate Archive

Logo

From Real Estate History

20 January

Home

Select Date

1 Historical Event found for 20 January
1

On This Date

20 جنوری 1937

امریکہ میں یونائیٹڈ سٹیٹس ہاؤسنگ ایکٹ پر صدر نے دستخط کیے

امریکہ میں یونائیٹڈ سٹیٹس ہاؤسنگ ایکٹ پر صدر نے دستخط کیے

ریئل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کی عالمی تاریخ میں 20 جنوری ایک غیر معمولی دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، کیونکہ اسی روز امریکہ میں United States Housing Act پر باضابطہ طور پر دستخط کیے گئے۔ صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ (Franklin D. Roosevelt) کے دستخطوں سے نافذ ہونے والا یہ قانون، جو Wagner Steagall Act کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، دراصل New Deal اصلاحات کا وہ سنگ میل تھا جس نے ریاست اور رہائش کے تعلق کو قانونی شرائط سے جوڑ دیا۔ جس کے نتیجے میں ریاست ریئل اسٹیٹ میں باقاعدہ فریق بن گئی اور رہائش کو نجی ملکیت کے ساتھ ساتھ شہری ذمہ داری کا باقاعدہ حصہ تسلیم کیا گیا۔

اس قانون کے ذریعے پہلی بار یہ اصول تسلیم کیے گئے کہ

1- مکان محض نجی ملکیت نہیں بلکہ ایک معاشرتی ضرورت ہے، اور اگر ریاست اس ذمہ داری سے دستبردار ہو جائے تو اس کا اثر صرف فرد تک محدود نہیں رہتا بلکہ پورے معاشی اور شہری ڈھانچے پر پڑتا ہے۔

2- کم آمدنی والے شہریوں کے لیے پبلک ہاؤسنگ اور سبسڈی کا باقاعدہ اور منظم تصور سامنے آیا، جس کے تحت غیر محفوظ اور خستہ حال رہائش کو انسانی وقار کے منافی سمجھا گیا اور ریاست نے اس خلا کو پُر کرنے کی ذمہ داری قبول کی۔

3- شہری زمین، اپارٹمنٹس اور کرایہ جاتی ہاؤسنگ کو پہلی بار سوشل انفراسٹرکچر کی حیثیت دی گئی، اور ریئل اسٹیٹ کو محض سرمایہ کاری کے دائرے سے نکال کر عوامی تحفظ اور شہری ذمہ داری کے ساتھ جوڑا گیا۔

اسی قانون کے تحت زمین اور مکان کو پہلی بار مارکیٹ کموڈٹی کے بجائے عوامی ضرورت اور معاشرتی ذمہ داری کے طور پر دیکھا گیا، جس نے جدید افورڈیبل ہاؤسنگ پالیسیوں کی بنیاد رکھی، اور بعد کی دہائیوں میں یورپ، کینیڈا اور ترقی پذیر ممالک کے ہاؤسنگ ماڈلز نے بھی اسی قانون سے رہنمائی حاصل کی۔

1937 سے پہلے امریکہ میں ہاؤسنگ سے متعلق قوانین براہِ راست ریاستی رہائش یا پبلک ہاؤسنگ کے تصور پر مبنی نہیں تھے بلکہ زیادہ تر ہاؤسنگ فنانس، قرضوں اور مارگیج کے انتظام تک محدود تھے۔

یعنی اس قانون سے پہلے امریکہ میں حکومت کا کردار یہ نہیں تھا کہ وہ لوگوں کو گھر بنا کر دے یا رہائش کا بندوبست کرے۔ اس زمانے میں حکومت زیادہ تر بینکوں، قرضوں اور مارگیج کے نظام کو سنبھالنے تک محدود تھی، یعنی اگر کسی کے پاس گھر خریدنے کے پیسے نہ ہوں تو اسے قرض کیسے ملے، یا بینک دیوالیہ نہ ہوں، اس پر توجہ دی جاتی تھی۔ گریٹ ڈپریشن کے دوران حکومت نے یہ بھی کیا کہ لوگوں کے گھر نیلام ہونے سے بچائے، بینکنگ نظام کو سہارا دیا اور تعمیراتی قرضوں کو محفوظ بنایا، لیکن پھر بھی یہ سوچ قائم رہی کہ گھر ایک نجی معاملہ ہے اور اسے خریدنا، بیچنا یا سنبھالنا مارکیٹ اور فرد کی ذمہ داری ہے۔

اصل تبدیلی 20 جنوری 1937 کو آئی۔ اس دن United States Housing Act کے ذریعے حکومت نے پہلی بار واضح طور پر کہا کہ کم آمدنی والے شہریوں کے لیے محفوظ رہائش فراہم کرنا صرف فرد یا مارکیٹ کا کام نہیں بلکہ ریاست کی براہِ راست ذمہ داری ہے۔

اسی طرح اگر کوئی رہائشی عمارت غیر محفوظ ہو، انسانی جان کے لیے خطرہ بن جائے یا شہری سلامتی کو متاثر کرے تو ریاست اسے محض نجی ملکیت کہہ کر نظر انداز نہیں کر سکتی۔ اگرچہ اس قانون نے ہر نجی عمارت میں براہِ راست مداخلت کا حکم نہیں دیا، مگر اس نے خطرناک اور خستہ حال رہائش کو عوامی مسئلہ قرار دے کر Slum Clearance اور ریاستی مداخلت کے لیے واضح قانونی جواز فراہم کیا۔ یوں 1937 کے بعد غیر محفوظ عمارتیں نجی مسئلہ نہیں رہیں بلکہ شہری اور ریاستی ذمہ داری کے دائرے میں آ گئیں۔

▪️ سید شایان ریئل اسٹیٹ آرکائیو

ریفرنس:
▫️ یونائیٹڈ سٹیٹس ہاؤسنگ ایکٹ
United States Housing Act
پبلک لا نمبر 75-412، منظور شدہ 20 جنوری 1937، امریکی کانگریس
Views
5

مزید خبریں "On This Date" سے

news
1869: ماسکو کی شناخت بدلنے والے معمار ایوان رَیربرگ پیدا ہوئے

4 اکتوبر 1869 کو ماسکو میں روس کے معروف انجینئر اور معمار ایوان ایوانووچ رَیربرگ پیدا ہوئے، جن کے ڈیزائن اور تعمیراتی کام نے بعد میں روسی دارالحکومت کے شہری منظ...

مزید پڑھیں
news
1939 : سنگاپور کی پہلی فلک بوس عمارت کا افتتاح ہوا

3 اکتوبر 1939 کو سنگاپور میں کیتھے بلڈنگ کا افتتاح ہوا، جو جنوب مشرقی ایشیا میں بلند عمارتوں، جدید شہری ترقی اور رئیل اسٹیٹ کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئ...

مزید پڑھیں
news
امریکی کانگریس نے ٹیکساس کو ریاستہائے متحدہ میں شامل کرنے کی مشترکہ قرارداد منظور کی

امریکی کانگریس نے ٹیکساس کو امریکہ میں شامل کرنے کی مشترکہ قرارداد کو حتمی طور پر 28 فروری 1845 کو منظور کر لیا۔ اس سے ایک روز پہلے، 27 فروری کو سینیٹ میں یہ ...

مزید پڑھیں
news
پیرو کے پہاڑوں میں بسی ماچو پچو کی قدیم بستی متعارف ہوئی

24 جولائی 1911 کو پیرو کے اینڈیز پہاڑوں میں واقع انکا بستی ماچو پچو توجہ کا مرکز بنی، جب محقق ہائرم بنگھم مقامی رہنماؤں کی مدد سے وہاں پہنچا۔ یہ مقام مقامی لوگو...

مزید پڑھیں
news
شاپنگ مال انقلاب کا آغاز پہلے ریجنل سینٹر سے ہوا

19 اکتوبر 1956 کو جدید شاپنگ مال کے دور کا آغاز ہوا جب دنیا کا پہلا مکمل طور پر بند ریجنل شاپنگ سینٹر کھولا گیا، جس نے ریٹیل رئیل اسٹیٹ اور صارفین کے رویے کو بن...

مزید پڑھیں

سید شایان ڈاٹ کوم سے مزید دریافت کریں

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور ایک جدید رہائشی سوسائٹی جو لاہور کے قدیمی جنگل میں بسائی گئی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے لیے زمین کی خریداری اور حصول بھی ایک نہایت ...

مزید پڑھیں
ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟ ماڈل ٹاؤن لاہور کی زمین 1921 سے 1924 کے درمیان مختلف مرحلوں میں خریدی گئی۔ ابتدا 1921 میں ہوئی جب...

مزید پڑھیں