From Real Estate History
On This Date
Every year on 10 February, real estate professionals in the US state of Wisconsin come together to engage directly with government. The day is commonly known as REALTOR® & Government Day, also referred to as Capitol Day. Discussions focus on laws and policy matters that affect the real estate sector, including property taxation, zoning regulations, and proposed measures concerning tenants and property owners.
While the initiative may appear to advance the professional interests of realtors, its primary purpose is the protection of private property rights and the opposition to policies that could make home ownership more difficult for ordinary citizens. The presence of hundreds of realtors at the state capital on the same day sends a clear signal to lawmakers that this is an organised, informed, and influential professional community whose views merit serious consideration.
On this occasion, representatives of the real estate sector present their concerns, future priorities, and legislative proposals to policymakers, ensuring that the collective voice of the industry is clearly conveyed within the law making process. As such, the day is recognised not as a commercial event focused on buying and selling, but as a substantive forum for policy engagement that shapes future housing and property governance.
▪️Syed Shayan Real Estate Archive
▪ Reference(s):
On This Date
ہر سال 10 فروری کو امریکہ کی ریاست وسکانسن میں ریئل اسٹیٹ کے پیشہ ور افراد حکومت سے براہِ راست رابطے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔ اس دن کو عام طور پر حکومت سے رابطے کا دن (REALTOR® & Government Day) یا Capitol Day کہا جاتا ہے۔ اس ملاقات میں ان قوانین پر بات ہوتی ہے جو ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر اثر ڈال سکتے ہیں، جیسے جائیداد پر ٹیکس، زوننگ لاز اور کرایہ داروں اور مالکان سے متعلق مجوزہ قوانین وغیرہ۔
بظاہر یہ سرگرمی ریئلٹرز کے اپنے مفادات کے لیے ہوتی نظر آتی ہے، مگر درحقیقت اس کا اصل مقصد نجی ملکیت کے حق (Private Property Rights) کا تحفظ ہوتا ہے اور ایسی پالیسیوں کی مخالفت کرنا ہوتا ہے جو عام شہری کے لیے گھر خریدنا یا رکھنا مشکل بنا دیں۔ جب ایک ہی دن میں سینکڑوں ریئلٹرز دارالحکومت پہنچتے ہیں تو یہ قانون سازوں کے لیے ایک واضح پیغام ہوتا ہے کہ یہ ایک منظم، باشعور اور بااثر طبقہ ہے جس کی بات نظرانداز نہیں کی جا سکتی۔
اسی دن ریئل اسٹیٹ کے شعبے سے جڑے افراد اپنے مسائل، آئندہ ترجیحات اور قانون سازی کی تجاویز (Legislative Proposals) قانون سازوں کے سامنے رکھتے ہیں تاکہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی آواز قانون بنانے کے عمل (Law Making Process) تک صاف اور مؤثر انداز میں پہنچ سکے۔ یوں یہ دن خرید و فروخت کی سرگرمیوں کے بجائے سنجیدہ پالیسی تجاویز کا دن کہلاتا ہے، جو مستقبل کی ہاؤسنگ اور پراپرٹی پالیسیوں پر براہِ راست اثر ڈالتا ہے۔
▪️ سید شایان ریئل اسٹیٹ آرکائیو
▪ حوالہ جات:
7 نومبر 1857 کو ریاست نیویارک کی حکومت نے فریڈرک لا اولمسٹیڈ اور کیلورٹ واؤکس کے تیار کردہ سینٹرل پارک کے منصوبے کی باضابطہ منظوری دی — یہ جدید شہری سبز منصوبہ ...
مزید پڑھیں
9 اکتوبر 1888 کو امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں واقع واشنگٹن مونومنٹ عوام کے لیے باضابطہ طور پر کھول دیا گیا۔ یہ 555 فٹ بلند تاریخی یادگار اُس وقت دنیا ...
مزید پڑھیں
فلوریڈا سے قبل امریکہ میں 26 ریاستیں موجود تھیں۔ 3 مارچ 1845 کو اسے بھی امریکی ریاست بنانے کی ضرورت اس لیے محسوس ہوئی کہ اُس وقت امریکہ میں غلامی کے حامی اور م...
مزید پڑھیں
1918 کو یونائیٹڈ سٹیٹ ہاؤسنگ کارپوریشن قانونی طور پر قائم ہوئی، جو امریکہ میں پبلک ہاؤسنگ، منصوبہ بند رہائشی ترقی اور جدید شہری پالیسی کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ...
مزید پڑھیں
14 نومبر 1884 کو، نیویارک اسٹیٹ legislچر نے ٹینیمنٹ ہاؤس ایکٹ منظور کیا، جو تارکین وطن کی رہائشی عمارتوں میں خوفناک حالات کو بہتر بنانے کے لیے ایک تاریخی قانون ...
مزید پڑھیں
ماڈل ٹاؤن لاہور ایک جدید رہائشی سوسائٹی جو لاہور کے قدیمی جنگل میں بسائی گئی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے لیے زمین کی خریداری اور حصول بھی ایک نہایت ...
ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟ ماڈل ٹاؤن لاہور کی زمین 1921 سے 1924 کے درمیان مختلف مرحلوں میں خریدی گئی۔ ابتدا 1921 میں ہوئی جب...
No comments yet. Be the first to comment!