From Real Estate History
On This Date
Citizens of Paris stormed and captured the Bastille, a fortified royal prison that had become one of the most powerful symbols of absolute monarchy. The event became a defining moment of the French Revolution, but it also marked a major transformation in the urban and architectural history of Paris.
Originally constructed during the 14th century to defend the eastern entrance to Paris, the Bastille was later converted into a state prison. Over time, its massive walls and towers came to represent royal authority and imprisonment without ordinary judicial proceedings.
On July 15, the day after the fortress was captured, its demolition was ordered and entrusted to building contractor Pierre-François Palloy. The dismantling of the enormous stone structure continued for approximately a year.
The demolition represented more than the removal of a building. It produced a historic change in land use at the heart of eastern Paris. A site previously occupied by a defensive fortress, armoury and prison gradually became an open public space now known as Place de la Bastille.
The July Column was later erected on the site and inaugurated in 1840. The opening of Opéra Bastille in 1989 further established the surrounding district as an important cultural, architectural and public destination.
The transformation of the Bastille site remains a striking example of how political change can reshape property, architecture and urban identity. A closed symbol of royal authority was replaced by a public square that continues to serve as a place of cultural activity, civic gatherings and collective memory.
▪️Syed Shayan Real Estate Archive
▪ Reference(s):
On This Date
پیرس کے شہریوں نے باستیل کے تاریخی قلعے اور شاہی جیل پر قبضہ کرلیا۔ یہ واقعہ فرانسیسی انقلاب کی اہم ترین علامت بن گیا، لیکن شہری اور تعمیراتی تاریخ کے اعتبار سے بھی اس کی غیر معمولی اہمیت ہے۔
باستیل ابتدا میں چودھویں صدی کے دوران پیرس کے مشرقی دروازے کے دفاع کیلئے تعمیر کیا گیا تھا۔ بعدازاں اسے شاہی قیدخانے میں تبدیل کردیا گیا اور وقت گزرنے کے ساتھ یہ مطلق العنان بادشاہت کی علامت بن گیا۔
قلعے پر قبضے کے اگلے روز، 15 جولائی 1789 کو اس کے انہدام کا حکم دیا گیا اور یہ کام تعمیراتی ٹھیکیدار پیئر فرانسوا پالوئے کے سپرد کیا گیا۔ قلعے کے بڑے پتھروں اور تعمیراتی حصوں کو ہٹانے کا عمل تقریباً ایک سال تک جاری رہا۔
باستیل کا انہدام صرف ایک عمارت کا خاتمہ نہیں تھا بلکہ پیرس میں زمین کے استعمال کی ایک تاریخی تبدیلی بھی تھا۔ جہاں کبھی دفاعی قلعہ، اسلحہ خانہ اور جیل قائم تھی، وہ مقام رفتہ رفتہ ایک کھلی عوامی شہری جگہ میں تبدیل ہوگیا، جسے آج پلیس دے لا باستیل کے نام سے جانا جاتا ہے۔
بعد کے ادوار میں یہاں جولائی کالم تعمیر کیا گیا، جس کا افتتاح 1840 میں ہوا، جبکہ 1989 میں اوپیرا باستیل کے قیام نے اس علاقے کو پیرس کے اہم ثقافتی اور تعمیراتی مراکز میں شامل کردیا۔
باستیل کی تبدیلی شہری منصوبہ بندی کی تاریخ میں اس امر کی نمایاں مثال ہے کہ سیاسی تبدیلیاں عمارتوں، زمین کے استعمال اور عوامی مقامات کی شناخت کو بھی مکمل طور پر بدل سکتی ہیں۔ شاہی اختیار کی ایک بند اور قلعہ بند علامت کا عوامی چوک، ثقافتی مرکز اور شہری اجتماع گاہ میں بدل جانا پیرس کی تاریخی تعمیر نو کا ایک منفرد باب ہے۔
▪️ سید شایان ریئل اسٹیٹ آرکائیو
▪ حوالہ جات:
6 دسمبر 2022 کو برطانیہ کے تاریخی ہفتہ وار رئیل اسٹیٹ میگزین Estates Gazette (EG) نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ شدید مالی مشکلات کے باعث اس کے لیے اپنی روایت...
مزید پڑھیں
اکتوبر 1939 میں جب دوسری عالمی جنگ کے بادل برصغیر پر چھا گئے، لاہور برطانوی پنجاب کا نہ صرف انتظامی مرکز تھا بلکہ فوجی و تجارتی سرگرمیوں کا بھی اہم گڑھ تھا۔ ا...
مزید پڑھیں12 نومبر 1892 کو برطانوی بلدیاتی اتھارٹی نے کراچی کے فریر ٹاؤن ہاؤسنگ منصوبے کی منظوری دی، جو اس خطے کے ابتدائی منظم رہائشی منصوبوں میں سے ایک تھا۔ اس منصوبے کا...
مزید پڑھیں
29 اکتوبر 1988 کو پاکستان کی حکومت نے اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں ایک بڑی اور تاریخی ترمیم کی منظوری دی، جس کا مقصد تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور بڑھت...
مزید پڑھیں
24 جون 2014 کو پنجاب اسمبلی نے ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کی جائیدادوں کے انتظام اور منتقلی سے متعلق قانون منظور کیا، جس کا مقصد سرکاری ترقیاتی اداروں کی زمین، پلاٹس، عم...
مزید پڑھیں
ماڈل ٹاؤن لاہور ایک جدید رہائشی سوسائٹی جو لاہور کے قدیمی جنگل میں بسائی گئی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے لیے زمین کی خریداری اور حصول بھی ایک نہایت ...
ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟ ماڈل ٹاؤن لاہور کی زمین 1921 سے 1924 کے درمیان مختلف مرحلوں میں خریدی گئی۔ ابتدا 1921 میں ہوئی جب...
No comments yet. Be the first to comment!