From Real Estate History
Melbourne celebrated the opening of its new Town Hall with a grand fancy dress ball, marking a memorable moment in the history of a building that would become one of the city’s most important civic and architectural landmarks.
The new Melbourne Town Hall emerged at a time of rapid urban growth following Victoria’s gold rush. Melbourne’s earlier town hall had become inadequate for the expanding city, creating demand for a larger and more imposing civic headquarters.
A design competition for the new building was won by the prominent architectural firm Reed and Barnes. The foundation stone was laid on November 29, 1867, by Prince Alfred, Duke of Edinburgh. Constructed using bluestone and Tasmanian freestone, the building incorporated municipal offices, council chambers, mayoral rooms, a large public auditorium and a prominent clock tower.
The building was formally opened on August 9, 1870. Two days later, on August 11, Mayor Samuel Amess hosted an elaborate fancy dress ball at his own expense to celebrate its opening. The original invitation to the event survives in the City of Melbourne Art and Heritage Collection, providing a direct historical record of the occasion.
Over the decades, Melbourne Town Hall developed into far more than an administrative building. It became a focal point for political meetings, public debate, civic ceremonies and cultural events. Important gatherings connected with the movement toward Australian Federation were later held within its walls.
The building also evolved physically with Melbourne itself. A major fire in 1925 destroyed much of the main auditorium and its organ, leading to reconstruction and enlargement of the complex. Later additions expanded its administrative role while retaining the architectural character of the original civic landmark.
Today, Melbourne Town Hall remains heritage listed and continues to stand at the centre of the city’s civic and cultural life.
The celebrations of August 11, 1870 therefore marked more than the arrival of a new building; they symbolised Melbourne’s transformation into a growing, confident and increasingly sophisticated urban centre.
▪️Syed Shayan
Real Estate Archive
▪ Reference(s):
آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں نئے ٹاؤن ہال کے افتتاح کی خوشی میں ایک عظیم الشان تقریب ہوئی، جو آنے والے برسوں میں شہری، سیاسی اور تعمیراتی شناخت کی علامت بننے والی اس عمارت کی تاریخ کا یادگار حصہ بن گئی۔
نئے میلبورن ٹاؤن ہال کی تعمیر ایسے وقت میں ہوئی جب سونے کی دریافت کے بعد شہر تیزی سے پھیل رہا تھا اور پرانا ٹاؤن ہال بڑھتی ہوئی شہری اور انتظامی ضروریات کیلئے ناکافی ہوچکا تھا۔ نئے اور زیادہ شاندار شہری مرکز کیلئے تعمیراتی خاکے کا مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں معروف آ رکیٹیکچرل فرم ریڈ اینڈ بارنز کا منصوبہ منتخب ہوا۔
نئی عمارت کا سنگ بنیاد 29 نومبر 1867 کو پرنس الفریڈ، ڈیوک آف ایڈنبرا نے رکھا۔ مقامی نیلے پتھر اور تسمانیہ سے لائے گئے تراشیدہ پتھر کے امتزاج سے تعمیر ہونے والی عمارت میں بڑے شہری اجلاسوں کیلئے ہال، بلدیاتی دفاتر، میئر کے کمرے، کونسل چیمبر اور نمایاں گھڑیال ٹاور شامل تھے۔
عمارت کا سرکاری افتتاح 9 اگست 1870 کو ہوا، تاہم دو روز بعد 11 اگست کو میئر سیموئل ایمس نے اپنے ذاتی خرچ پر ایک عظیم الشان ملبوساتی تقریب منعقد کی، جس نے نئے ٹاؤن ہال کے افتتاح کو شہر کی ایک بڑی سماجی تقریب میں بدل دیا۔ اس تقریب کا اصل دعوت نامہ آج بھی میلبورن کے شہری و تاریخی ذخیرے میں محفوظ ہے۔
وقت کے ساتھ میلبورن ٹاؤن ہال صرف بلدیاتی انتظامیہ کا مرکز نہیں رہا بلکہ شہر کی سیاسی بحث، عوامی اجتماعات، ثقافتی تقریبات اور اہم شہری فیصلوں کا مرکزی مقام بن گیا۔ آسٹریلیا کے وفاق کے قیام سے متعلق کئی اہم عوامی اجتماعات بھی اسی عمارت میں منعقد ہوئے۔
1925 میں ایک بڑی آگ نے مرکزی ہال اور موسیقی کے بڑے ساز کو تباہ کردیا، جس کے بعد عمارت کی تعمیر نو اور توسیع کی گئی۔ آج میلبورن ٹاؤن ہال ایک محفوظ تاریخی عمارت اور شہر کے نمایاں شہری نشانات میں شمار ہوتا ہے۔
یوں 11 اگست 1870 کی افتتاحی تقریب صرف ایک عمارت کا جشن نہیں تھی، بلکہ تیزی سے ترقی کرتے میلبورن کیلئے ایک نئے شہری مرکز کے عروج کی علامت بھی تھی۔
29 جولائی 1836 کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں آرک ڈی ٹرائمف کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔ یہ عظیم تعمیراتی یادگار تقریباً 30 سال کے طویل عرصے میں مکمل ہوئی اور بع...
مزید پڑھیں
23 اکتوبر 1937 کو پبلک ورکس ایڈمنسٹریشن نے اپنا سب سے بڑا ہاؤسنگ تعمیراتی پروگرام شروع کیا، جس نے بڑے شہری مراکز میں بڑے پیمانے پر پبلک ہاؤسنگ منصوبے شروع کیے۔ ...
مزید پڑھیں
1919: 3 جون 1919 کو لندن میں ہیلیکل بار اینڈ انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کی بنیاد رکھی گئی۔ یہ کمپنی ابتدا میں تعمیراتی صنعت کے لیے مضبوطی فراہم کرنے والا سٹیل تیار ا...
مزید پڑھیں
پاکستان بھر میں 31 دسمبر کو ریونیو نظام کا سالانہ Close قرار دیا جاتا ہے، جس کے تحت بورڈ آف ریونیو کے ماتحت زمین اور جائیداد سے متعلق تمام ریکارڈ سال کے حساب ...
مزید پڑھیں
1869: معروف امریکی معمار فرینک لائیڈ رائٹ امریکی ریاست وسکونسن کے علاقے رچ لینڈ سینٹر میں پیدا ہوئے۔ ان کے فلسفے “آرگینک آرکیٹیکچر” نے 20ویں صدی کے رہائشی ڈیزا...
مزید پڑھیں
ماڈل ٹاؤن لاہور ایک جدید رہائشی سوسائٹی جو لاہور کے قدیمی جنگل میں بسائی گئی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے لیے زمین کی خریداری اور حصول بھی ایک نہایت ...
ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟ ماڈل ٹاؤن لاہور کی زمین 1921 سے 1924 کے درمیان مختلف مرحلوں میں خریدی گئی۔ ابتدا 1921 میں ہوئی جب...
No comments yet. Be the first to comment!