Logo

Syed Shayan Real Estate Archive

Logo

From Real Estate History

18 January

Home
1 Historical Event found for 18 January
1

18 جنوری 1919

آج پیرس امن کانفرنس کا آغاز ہوا، جس کے بعد دنیا کے موجودہ نقشے کی بنیاد رکھی گئی۔

 آج پیرس امن کانفرنس کا آغاز ہوا، جس کے بعد دنیا کے موجودہ نقشے کی بنیاد رکھی گئی۔

آج ہم دنیا کا جو نقشہ (world map) اور گلوب دیکھتے ہیں، ان کی بنیادی ساخت انہی فیصلوں کا نتیجہ ہے جو 18 جنوری 1919 کو شروع ہونے والی پیرس امن کانفرنس کے بعد کیے گئے۔

اس کانفرنس سے پہلے دنیا کا بڑا حصہ چند بڑی سلطنتوں یعنی ایمپائرز میں تقسیم تھا، جن میں سلطنتِ عثمانیہ شامل تھی جو ایشیا، یورپ اور افریقہ کے تین براعظموں میں پھیلی ہوئی تھی، روسی سلطنت جو مشرقی یورپ سے وسطی ایشیا تک وسیع علاقے پر قابض تھی، جرمن سلطنت جو یورپ کی ایک بڑی عسکری طاقت تھی، اور آسٹریا ہنگری سلطنت جو وسطی یورپ کے متعدد قومیتی خطوں پر مشتمل تھی۔

پہلی عالمی جنگ کے نتیجے میں ان سلطنتوں کا خاتمہ ہوا، اور پیرس امن کانفرنس کے بعد عثمانی، آسٹریا ہنگری، جرمن اور روسی سلطنتوں کی جگہ تقریباً پندرہ نئی ریاستیں اور سیاسی اکائیاں دنیا کے نقشے پر سامنے آئیں۔

اس کانفرنس کے بعد ابھرنے والی ریاستوں اور تقسیم شدہ خطوں کو سلطنتوں کے لحاظ سے ترتیب وار ذیل میں درج کیا جا رہا ہے:

1. عثمانی سلطنت (Ottoman Empire) سے نکلنے والے خطے:

پہلی عالمی جنگ کے بعد اس عظیم سلطنت کو “مینڈیٹ سسٹم” کے تحت تقسیم کیا گیا:

عراق: برطانیہ کے زیرِ اثر آیا۔

فلسطین اور اردن: برطانیہ کے انتظامی کنٹرول میں دیے گئے۔

شام اور لبنان: فرانس کے زیرِ انتظام (Mandate) چلے گئے۔

حجاز (موجودہ سعودی عرب کا حصہ): ایک آزاد مملکت کے طور پر تسلیم کیا گیا۔

2. آسٹریا ہنگری سلطنت سے بننے والی ریاستیں:

یہ وسطی یورپ کی سب سے بڑی تبدیلی تھی:

آسٹریا: ایک چھوٹی جرمن زبان بولنے والی ریاست رہ گئی۔

ہنگری: ایک الگ اور خود مختار ریاست بنا۔

چیکوسلواکیہ: چیک اور سلوواک علاقوں کو ملا کر نئی ریاست بنی۔

یوگوسلاویہ: سربیا، کروشیا اور سلووینیا کو ملا کر بلقان کی ایک بڑی ریاست تشکیل دی گئی۔

3. روسی سلطنت (Russian Empire) سے الگ ہونے والی ریاستیں:

روس میں انقلاب اور عالمی جنگ کے نتیجے میں درج ذیل ممالک آزاد ہوئے:

پولینڈ: (اس کا کچھ حصہ جرمنی اور آسٹریا سے بھی لیا گیا)۔

فن لینڈ: شمالی یورپ میں ایک آزاد ریاست کے طور پر ابھرا۔

ایسٹونیا، لیٹویا اور لتھوانیا: انہیں “بالٹک ریاستیں” کہا جاتا ہے، یہ سب اسی دور میں آزاد ہوئیں۔

4. جرمن سلطنت (German Empire) کی تقسیم:

جرمنی کے رقبے میں کٹوتی کر کے درج ذیل تبدیلیاں کی گئیں:

پولینڈ کو کوریڈور (Corridor) دینا: جرمنی کا کچھ علاقہ پولینڈ کو دے دیا گیا تاکہ اسے سمندر تک رسائی ملے۔

چیکوسلواکیہ: کچھ جرمن علاقے (Sudetenland) اس نئی ریاست کا حصہ بنے۔

السیس لورین (Alsace Lorraine): یہ علاقہ واپس فرانس کو دے دیا گیا۔

ڈنزیگ (Danzig): اسے ایک “آزاد شہر” (Free City) قرار دیا گیا۔

5. افریقہ اور ایشیا میں نوآبادیاتی تقسیم:

جرمنی کی افریقی نوآبادیات کو فاتح طاقتوں نے آپس میں بانٹ لیا:

تنزانیہ (برطانیہ کو ملا)

نمیبیا (جنوبی افریقہ اور برطانیہ کو ملا)

کیمرون اور ٹوگو (فرانس اور برطانیہ کے درمیان تقسیم ہوئے)

شانڈونگ (چین کا علاقہ جو جاپان کو دے دیا گیا)

article image

یہ چار شخصیات پیرس امن کانفرنس 1919 میں پہلی عالمی جنگ کے بعد فیصلے کرنے والی مرکزی طاقتیں تھیں، جنہیں تاریخ میں Big Four کہا جاتا ہے۔ ان میں ڈیوڈ لائیڈ جارج برطانیہ کے وزیرِاعظم تھے، جو جنگ کے بعد یورپ میں طاقت کے توازن، جرمنی پر عائد کی جانے والی شرائط اور برطانوی مفادات کے تحفظ کے نمائندہ سمجھے جاتے تھے۔ جارج کلیمنسو فرانس کے وزیرِاعظم تھے، جن کی بنیادی ترجیح جرمنی کو کمزور رکھنا اور فرانس کی قومی سلامتی کو یقینی بنانا تھی۔ ووڈرو ولسن امریکہ کے صدر تھے، جو امن کے لیے اپنے مشہور چودہ نکات اور ایک نئے بین الاقوامی نظم کے تصور کے علمبردار کے طور پر سامنے آئے، جبکہ ویٹوریو اورلینڈو اٹلی کے وزیرِاعظم تھے، جو جنگ میں شرکت کے بدلے علاقائی مطالبات اور سیاسی فوائد کے خواہاں تھے۔ مختصر یہ کہ انہی چار شخصیات کے فیصلوں نے نہ صرف یورپ بلکہ مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا کی سرحدوں اور حکمرانی کے نظام پر گہرے اور دیرپا اثرات مرتب کیے، اور یہی فیصلے بعد کی دہائیوں میں نئی ریاستوں کے قیام، بڑے تنازعات اور عالمی سیاسی بندوبست کی بنیاد بنے۔ ( سید شایان۔ ایڈیٹوریل ہیڈ)

اس کانفرنس میں جنگ عظیم کے چار بڑے فاتح ممالک برطانیہ، فرانس، امریکہ اور اٹلی تھے، جنہیں اس دور میں Big Four کہا گیا۔ ان فاتح طاقتوں نے شکست خوردہ سلطنتوں کی نوآبادیات اور علاقوں کو معاہدات اور مینڈیٹ نظام کے ذریعے اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ یہ مینڈیٹس League of Nations کے تحت قائم کیے گئے، جس کے نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا کے وسیع خطے مقامی عوام کی مرضی کے بغیر نئی سرحدوں اور نئی حکمرانی کے نظام کے تابع ہو گئے۔

تاریخی زاویے سے دیکھا جائے تو پیرس امن کانفرنس محض ایک امن معاہدہ نہیں بلکہ طاقت کے توازن (balance of power) کی نئی تشکیل تھی، جس میں فاتح طاقتوں نے عالمی نظم (new world order) کو اپنے مفادات کے مطابق ازسرِ نو ترتیب دیا۔ اگرچہ اس کانفرنس نے پہلی عالمی جنگ کا رسمی اختتام کیا، مگر مقامی آبادیوں کی خواہشات کو نظرانداز کرتے ہوئے کی گئی سرحدی تقسیم (artificial borders) اور مینڈیٹ نظام (mandate system) نے یورپ اور مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا عدم استحکام کو جنم دیا۔ یہی غیر متوازن فیصلے یورپ میں انتقامی سیاست اور قوم پرستی کے فروغ کا باعث بنے، جو بالآخر دوسری عالمی جنگ کی صورت میں سامنے آئے، جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں آج تک جاری فلسطین اور اسرائیل کا تنازع، مصر اور دیگر عرب ریاستوں کی جنگیں، اور خطے میں مسلسل کشیدگی اسی امن کانفرنس کی نوآبادیاتی تقسیم کا تاریخی تسلسل ہیں۔ پیرس امن کانفرنس نے جہاں جدید دنیا کے نقشے کی بنیاد رکھی، وہیں اس نے ایسے unresolved conflicts چھوڑے جو ایک صدی گزرنے کے باوجود آج بھی عالمی سیاست اور انسانی المیے کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہیں۔

▪️ سید شایان ریئل اسٹیٹ آرکائیو

ریفرنسز:
▫️ پیرس 1919
وہ چھ ماہ جنہوں نے دنیا بدل دی
(Paris 1919: Six Months That Changed the World)
مصنف: مارگریٹ میک ملن ناشر: رینڈم ہاؤس
سنِ اشاعت: 2001
▫️ دی مینڈیٹ سسٹم
دستاویزات برائے لیگ آف نیشنز
(The Mandate System: Documents of the League of Nations)
سرکاری ریکارڈ: لیگ آف نیشنز
اشاعت: جنیوا
دورِ اشاعت: 1920 کی دہائی
Views
5

مزید خبریں "On This Date" سے

لاہور–اسلام آباد موٹر وے (M-2) کے منصوبے کا باضابطہ آغاز
لاہور–اسلام آباد موٹر وے (M-2) کے منصوبے کا باضابطہ آغاز

10 جنوری 1992 کو پاکستان میں لاہور–اسلام آباد موٹر وے (M-2) کے منصوبے کی باضابطہ تعمیر کا آغاز کیا گیا۔ اس دن منصوبے کی لانچنگ اور حکومتی سطح پر منظوری کا اعلان ہوا۔ یہ منصوبہ پاکستان میں جدید موٹ�...

مزید پڑھیں
کراچی ماسٹر پلان کمیشن قائم
کراچی ماسٹر پلان کمیشن قائم

کراچی: وفاقی کابینہ نے آج کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (KDA) کے تحت ماسٹر پلان یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ملک کی پہلی باقاعدہ میٹروپولیٹن منصوبہ ساز اتھارٹی ہے جو شہر کے لیے ایک جامع شہری ترقیا�...

مزید پڑھیں
پاکستان کا رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری ایکٹ مکمل طور پر نافذ ہوا
پاکستان کا رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری ایکٹ مکمل طور پر نافذ ہوا

2019 میں پاکستان نے رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری ایکٹ (RERA) کو مکمل طور پر نافذ کیا، جو ملک کی جائیداد مارکیٹ کی جدیدیت میں ایک سنگِ میل ثابت ہوا۔ اس جامع قانون سازی نے ایک قومی سطح کا ریگولیٹری فریم ورک قائ...

مزید پڑھیں
سی ڈی اے نے شہر کے پہلے سیکٹر باؤنڈری میپ کی منظوری دے دی
سی ڈی اے نے شہر کے پہلے سیکٹر باؤنڈری میپ کی منظوری دے دی

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے آج پاکستان کے نئے منصوبہ بند دارالحکومت اسلام آباد کے پہلے سرکاری سیکٹر باؤنڈری میپ کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری ایف (F)، جی (G)، آئی (I) اور ایچ (H) سیریز کے سیکٹ�...

مزید پڑھیں
پاکستان کی 1967 شہری ترقی اصلاحات نے شہری منصوبہ بندی کو جدید بنایا
پاکستان کی 1967 شہری ترقی اصلاحات نے شہری منصوبہ بندی کو جدید بنایا

25 اکتوبر 1967 کو پاکستان نے شہری ترقی اور ہاؤسنگ ریفارم ایکٹ متعارف کرایا جس نے شہری منصوبہ بندی میں انقلابی تبدیلیاں کیں۔ اس قانون کے تحت ترقیاتی ادارے قائم کیے گئے، زوننگ قوانین بنائے گئے اور ب�...

مزید پڑھیں

سید شایان ڈاٹ کوم سے مزید دریافت کریں

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور ایک جدید رہائشی سوسائٹی جو لاہور کے قدیمی جنگل میں بسائی گئی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے لیے زمین کی خریداری اور حصول بھی ایک نہایت ...

مزید پڑھیں
ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟ ماڈل ٹاؤن لاہور کی زمین 1921 سے 1924 کے درمیان مختلف مرحلوں میں خریدی گئی۔ ابتدا 1921 میں ہوئی جب...

مزید پڑھیں

Select Date