Logo

Syed Shayan Real Estate Archive

Logo

From Real Estate History

30 December

Home
1 Historical Event found for 30 December
1

30 دسمبر 1973

پاکستان اسٹیل ملز کا سنگِ سنگِ بنیاد رکھا گیا

پاکستان اسٹیل ملز کا سنگِ سنگِ بنیاد رکھا گیا

30 دسمبر 1973 پاکستان کی صنعتی اور شہری تاریخ کا ایک انتہائی اہم دن ہے، جب سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے کراچی کے مشرق میں شہر سے باہر بن قاسم، اسٹیل ٹاؤن میں پاکستان اسٹیل ملز کا باضابطہ سنگِ بنیاد رکھا۔ یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان کی صنعتی خود مختاری کی علامت بنا

بلکہ اس سے کراچی کی زمین کی قدر میں راتوں رات اظافہ دیکھنے میں آیا۔

پاکستان اسٹیل ملز کراچی کے قریب تقریباً اٹھارہ ہزار چھ سو ایکڑ اراضی پر قائم کی گئی۔ اتنے وسیع رقبے پر قائم یہ ایک صنعتی یونٹ نہیں بلکہ ایک 'شہر کے اندر شہر' کی حیثیت رکھتا ہے، جس کی وسعت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کے شہری رقبے کے لگ بھگ برابر یا قدرے اس سے بھی زیادہ ہے کہ سکھر شہر کا موجودہ رقبہ تقریباً پچھتر مربع کلومیٹر ہے،

اس وسیع رقبے میں اسٹیل ملز کا صنعتی کمپلیکس، اسٹیل ٹاؤن کی رہائشی کالونی، معاون انفراسٹرکچر، سڑکیں، ریلوے روابط اور بنیادی یوٹیلٹیز شامل تھیں۔

تحقیقی نقطۂ نظر سے یہ کہنا غلط مہ ہو گا کہ پاکستان اسٹیل ملز اُس وقت ریاست کی جانب سے زمین کے سب سے بڑے صنعتی استعمال کی ایک نمایاں مثال تھی، جس نے نہ صرف صنعتی پیداوار بلکہ شہری پھیلاؤ اور اراضی کے استعمال کے قومی رجحانات پر بھی گہرا اثر ڈالا

اس منصوبے کے نتیجے میں کراچی کے قریب وسیع ساحلی اور نیم زرعی اراضی کو صنعتی استعمال میں لایا گیا۔ ہزاروں ایکڑ زمین پر اسٹیل ملز کا مرکزی کمپلیکس، رہائشی کالونیاں، سڑکیں، یوٹیلٹیز اور معاون انفراسٹرکچر تعمیر ہوا، جس سے بن قاسم کے علاقے میں ایک مکمل صنعتی اور شہری زون وجود میں آیا۔ اسی عمل کے تحت اسٹیل ٹاؤن باقاعدہ ایک رہائشی شہر کے طور پر ابھرا، جو صنعتی کارکنوں اور سرکاری ملازمین کے لیے منصوبہ بند انداز میں آباد کیا گیا۔

ریئل اسٹیٹ اور شہری ترقی کے نقطۂ نظر سے پاکستان اسٹیل ملز کا قیام کراچی کی حدود میں غیر معمولی توسیع کا سبب بنا۔ ساحلی اور غیر ترقی یافتہ زمین کی نوعیت تبدیل ہوئی، زمین کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اور بندرگاہ، صنعت اور رہائش کے باہمی تعلق نے ایک نیا شہری ماڈل تشکیل دیا۔ یہ منصوبہ پاکستان میں ریاست کی جانب سے زمین کے بڑے پیمانے پر صنعتی استعمال کی ایک نمایاں مثال بن گیا۔

آرکائیول اعتبار سے 30 دسمبر 1973 وہ دن ہے جس نے کراچی کی مشرقی ساحلی پٹی کی جغرافیائی، شہری اور جائیدادی ساخت کو مستقل طور پر بدل دیا، اور پاکستان کی صنعتی رئیل اسٹیٹ تاریخ میں ایک سنگِ میل کے طور پر محفوظ کیا جاتا ہے۔

▪️ سید شایان ریئل اسٹیٹ آرکائیو

▪️ ریفرنس:
▫️ پاکستان اسٹیل ملز کارپوریشن لمیٹڈ، آفیشل ہسٹری اور پروجیکٹ ریکارڈ
▫️ ڈان آرکائیوز، دسمبر 1973، پاکستان اسٹیل ملز کے سنگ بنیاد سے متعلق رپورٹ
▫️ حکومتِ پاکستان، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، 1973 کے سرکاری اعلامیے
Views
47

مزید خبریں "On This Date" سے

تقسیم کے بعد جائیدادوں کی باقاعدہ منتقلی کا تاریخی آغاز
تقسیم کے بعد جائیدادوں کی باقاعدہ منتقلی کا تاریخی آغاز

تقسیم ہند کے بعد لاکھوں افراد کی ہجرت کے نتیجے میں چھوڑی گئی جائیدادوں کے انتظام کا سنگین بحران پیدا ہوا تھا۔ مغربی پنجاب میں اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے 26 نومبر 1947 کو ایوکیوئی پراپرٹی کے پہلے بڑے س...

مزید پڑھیں
ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت نے شہری سیلاب سے بچاؤ کا ابتدائی انفراسٹرکچر بلیو پرنٹ متعارف کرایا
ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت نے شہری سیلاب سے بچاؤ کا ابتدائی انفراسٹرکچر بلیو پرنٹ متعارف کرایا

21 نومبر 1979 کو ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت نے شہری سیلاب سے بچاؤ کے لیے ایک جامع انفراسٹرکچر بلیو پرنٹ جاری کیا، جو اُس دہائی کے مسلسل طوفانوں اور بڑھتی شہری آبادی کے دباؤ کے جواب میں تیار کیا گیا تھ�...

مزید پڑھیں
پہلی سٹیل فریم اسکائسکریپر تعمیراتی انقلاب
پہلی سٹیل فریم اسکائسکریپر تعمیراتی انقلاب

28 اکتوبر 1895 کو، تعمیراتی صنعت کے سٹیل فریم ٹیکنالوجی کے وسیع پیمانے پر اپنانے نے جدید اسکائسکریپرز کی پہلی نسل کو ممکن بنایا، جو عالمی سطح پر شہری ترقی کو بنیادی طور پر تبدیل کرتا ہے۔ اس انجینئر...

مزید پڑھیں
جب ایک ہی دن میں پورے ملک کے شہریوں کی نجی ملکیت ختم کر دی گئی تھی۔ رئیل اسٹیٹ کی تاریخ کا ایک انوکھا واقعہ۔
جب ایک ہی دن میں پورے ملک کے شہریوں کی نجی ملکیت ختم کر دی گئی تھی۔ رئیل اسٹیٹ کی تاریخ کا ایک انوکھا واقعہ۔

یکم جنوری 1959 کو کیوبا میں کیوبن انقلاب کامیاب ہوا اور فیدل کاسترو اقتدار میں آئے۔ یہ وہ دن ہے جس نے جدید تاریخ میں رئیل اسٹیٹ اور نجی ملکیت کے تصور کو سب سے زیادہ شدت سے نقصان پہنچایا۔ اس انقلاب...

مزید پڑھیں
اقوام متحدہ نے جنوبی ایشیائی انسانی بحران پر اہم اجلاس بلایا
اقوام متحدہ نے جنوبی ایشیائی انسانی بحران پر اہم اجلاس بلایا

23 نومبر 1971 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جنوبی ایشیا میں تیزی سے بڑھتے ہوئے انسانی بحران پر غور کرنے کے لیے نیویارک میں ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ پرتشدد واقعات کے باعث لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ت...

مزید پڑھیں

سید شایان ڈاٹ کوم سے مزید دریافت کریں

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور ایک جدید رہائشی سوسائٹی جو لاہور کے قدیمی جنگل میں بسائی گئی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے لیے زمین کی خریداری اور حصول بھی ایک نہایت ...

مزید پڑھیں
ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟ ماڈل ٹاؤن لاہور کی زمین 1921 سے 1924 کے درمیان مختلف مرحلوں میں خریدی گئی۔ ابتدا 1921 میں ہوئی جب...

مزید پڑھیں

Select Date