Logo

Syed Shayan Real Estate Archive

Logo

From Real Estate History

Home

Select Date

انڈسٹرئیل رئیل اسٹیٹ اینڈ اربنائیزیشن

1 Historical Event found

پاکستان اسٹیل ملز کا سنگِ سنگِ بنیاد رکھا گیا

30 دسمبر 1973 پاکستان کی صنعتی اور شہری تاریخ کا ایک انتہائی اہم دن ہے، جب سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے کراچی کے مشرق میں شہر سے باہر بن قاسم، اسٹیل ٹاؤن میں پاکستان اسٹیل ملز کا باضابطہ سنگِ بنیاد رکھا۔ یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان کی صنعتی خود مختاری کی علامت بنا بلکہ اس سے کراچی کی زمین کی قدر میں راتوں رات اظافہ دیکھنے میں آیا۔ پاکستان اسٹیل ملز کراچی کے قریب تقریباً اٹھارہ ہزار چھ سو ایکڑ اراضی پر قائم کی گئی۔ اتنے وسیع رقبے پر قائم یہ ایک صنعتی یونٹ نہیں بلکہ ایک 'شہر کے اندر شہر' کی حیثیت رکھتا ہے، جس کی وسعت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کے شہری رقبے کے لگ بھگ برابر یا قدرے اس سے بھی زیادہ ہے کہ سکھر شہر کا موجودہ رقبہ تقریباً پچھتر مربع کلومیٹر ہے، اس وسیع رقبے میں اسٹیل ملز کا صنعتی کمپلیکس، اسٹیل ٹاؤن کی رہائشی کالونی، معاون انفراسٹرکچر، سڑکیں، ریلوے روابط اور بنیادی یوٹیلٹیز شامل تھیں۔ تحقیقی نقطۂ نظر سے یہ کہنا غلط مہ ہو گا کہ پاکستان اسٹیل ملز اُس وقت ریاست کی جانب سے زمین کے سب سے بڑے صنعتی استعمال کی ایک نمایاں مثال تھی، جس نے نہ صرف صنعتی پیداوار بلکہ شہری پھیلاؤ اور اراضی کے استعمال کے قومی رجحانات پر بھی گہرا اثر ڈالا اس منصوبے کے نتیجے میں کراچی کے قریب وسیع ساحلی اور نیم زرعی اراضی کو صنعتی استعمال میں لایا گیا۔ ہزاروں ایکڑ زمین پر اسٹیل ملز کا مرکزی کمپلیکس، رہائشی کالونیاں، سڑکیں، یوٹیلٹیز اور معاون انفراسٹرکچر تعمیر ہوا، جس سے بن قاسم کے علاقے میں ایک مکمل صنعتی اور شہری زون وجود میں آیا۔ اسی عمل کے تحت اسٹیل ٹاؤن باقاعدہ ایک رہائشی شہر کے طور پر ابھرا، جو صنعتی کارکنوں اور سرکاری ملازمین کے لیے منصوبہ بند انداز میں آباد کیا گیا۔ ریئل اسٹیٹ اور شہری ترقی کے نقطۂ نظر سے پاکستان اسٹیل ملز کا قیام کراچی کی حدود میں غیر معمولی توسیع کا سبب بنا۔ ساحلی اور غیر ترقی یافتہ زمین کی نوعیت تبدیل ہوئی، زمین کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اور بندرگاہ، صنعت اور رہائش کے باہمی تعلق نے ایک نیا شہری ماڈل تشکیل دیا۔ یہ منصوبہ پاکستان میں ریاست کی جانب سے زمین کے بڑے پیمانے پر صنعتی استعمال کی ایک نمایاں مثال بن گیا۔ آرکائیول اعتبار سے 30 دسمبر 1973 وہ دن ہے جس نے کراچی کی مشرقی ساحلی پٹی کی جغرافیائی، شہری اور جائیدادی ساخت کو مستقل طور پر بدل دیا، اور پاکستان کی صنعتی رئیل اسٹیٹ تاریخ میں ایک سنگِ میل کے طور پر محفوظ کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

Select Date

© syedshayan.com