Logo

Syed Shayan Real Estate Archive

Logo

From Real Estate History

3 March

Home

Select Date

1 Historical Event found for 3 March
1

On This Date

3 مارچ 1845

3 مارچ 1845 کو فلوریڈا امریکہ کی 27ویں ریاست بنا۔

3 مارچ 1845 کو فلوریڈا امریکہ کی 27ویں ریاست بنا۔

فلوریڈا سے قبل امریکہ میں 26 ریاستیں موجود تھیں۔ 3 مارچ 1845 کو اسے بھی امریکی ریاست بنانے کی ضرورت اس لیے محسوس ہوئی کہ اُس وقت امریکہ میں غلامی کے حامی اور مخالف ریاستوں کے درمیان سیاسی توازن قائم رکھنا ضروری تھا۔ فلوریڈا جنوبی ریاست تھا اور غلامی کی اجازت دیتا تھا، اس لیے اسے ریاست بنانے کے ساتھ ہی ایک غلامی مخالف ریاست کو بھی شامل کیا گیا تاکہ سینیٹ میں طاقت کا توازن برقرار رہے۔

فلوریڈا کا کل رقبہ تقریباً 170,312 مربع کلومیٹر یعنی لگ بھگ 42 ملین ایکڑ ہے، جس کی وجہ سے یہ ریاست اپنے زمینی رقبے اور ساحلی پٹی دونوں اعتبار سے نمایاں اہمیت رکھتی ہے۔

ابتدائی زمانے میں فلوریڈا اپنی زرخیز زمینوں، خصوصاً سٹرس کے باغات اور بڑے بڑے زرعی فارموں کی وجہ سے معروف تھا۔ بعد ازاں بیسویں صدی میں اس کے سمندر کے کنارے لوگوں کی اکثریت نے رہائشی اور تفریحی جائیدادیں بنانا شروع کر دیں اور پھر آگے چل کر یہی رجحان اس ریاست کی اصل شناخت بن گیا۔

میامی بیچ اور پام بیچ جیسے ساحلی علاقوں کی ترقی نے Beachfront جائیداد کو باقاعدہ ایک باوقار سرمایہ کاری کے شعبے کے طور پر دنیا میں متعارف کروایا، جہاں زمین کی قیمت اس کے رقبے کی بنیاد پر نہیں بلکہ سمندر کے نظاروں، خوشگوار موسم، ساحل تک براہِ راست رسائی اور وہاں کے لگژری طرزِ زندگی کے مطابق طے ہونے لگی۔

ساحلوں پر ہوٹلوں، ریزورٹس، تفریحی مراکز اور پُرتعیش رہائشی منصوبوں کی تعمیرات نے سمندر کنارے جائیداد کو ایک اسٹیٹس سمبل بنا دیا۔

فلوریڈا کا نام ریئل اسٹیٹ کی تاریخ میں ایک ایسے واقعے کی وجہ سے کافی مشہور ہے جسے 1920 کی دہائی کا Florida Land Boom کہا جاتا ہے۔ اس زمانے میں زمینوں کی خرید و فروخت میں ایسی تیزی آئی کہ دیکھتے ہی دیکھتے ساحلی علاقوں کی قیمتیں کئی گنا بڑھ گئیں۔ اخبارات میں بڑے بڑے اشتہارات دیے جاتے تھے، لوگوں کو بتایا جاتا تھا کہ آج خریدیں گے تو کل امیر ہو جائیں گے، اور زیرِ تعمیر منصوبوں میں بھی پیشگی بکنگ شروع ہو گئی تھی۔

زمین کو صرف رہنے اور اپنے ذاتی مقاصد کے بجائے سرمایہ کاری کے طور پر خریدنے کا تصور اسی واقعے سے نمایاں ہوا۔ یہی انداز بعد میں دنیا کے دوسرے ساحلی شہروں نے بھی اختیار کیا، اور یوں فلوریڈا کا یہ تجربہ جدید ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کی ایک نمایاں مثال بن گیا۔

آج بھی فلوریڈا اپنے رہائشی منصوبوں، پُرتعیش ساحلی جائیداد، ریٹائرمنٹ کمیونٹیز اور سیاحت سے وابستہ کمرشل پراپرٹی کے لیے مشہور ہے۔ دنیا کے بے شمار ارب پتی افراد یہاں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، جن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ Mar a Lago بھی اسی ریاست میں واقع ہے۔

▪️ سید شایان ریئل اسٹیٹ آرکائیو

ریفرنس:
Encyclopaedia Britannica, “Florida” and “Florida land boom of the 1920s”, Britannica Online Edition.
Views
5

مزید خبریں "On This Date" سے

news
حکومتی سطح پر پہلی بار فرانس میں سستی رہائش کو عوام کا بنیادی حق قرار دے دیا گیا۔

یورپ میں پہلی جنگِ عظیم کے بعد لاکھوں گھر تباہ ہو چکے تھے اور محاذوں سے سپاہی واپس لوٹ رہے تھے۔ اسی پس منظر میں برطانیہ میں “Homes Fit for Heroes” یعنی ہیروز کے...

مزید پڑھیں
news
اسلام آباد شہر کے ماسٹر پلان میں سنگین انحرافات ، وفاق نے 2002 میں مکمل جائزے کا حکم دیا

4 دسمبر 2002 کو وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے 1960 ماسٹر پلان کے پہلے جامع تکنیکی ریویو کی منظوری دی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ آبادی کے تیز اضافے، بے قابو کمرشلائ...

مزید پڑھیں
news
پاکستان کی رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی آپریشنل ہوئی

27 اکتوبر 2019 کو، پاکستان کی رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (RERA) مکمل طور پر آپریشنل ہوئی، جو ملک کی پراپرٹی مارکیٹ ریگولیشن میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرت...

مزید پڑھیں
news
سڈنی میں رئیل اسٹیٹ تعمیرِ نو کے خلاف شہریوں نے اپنا علاقہ علامتی طور پر ’’پیرمونٹ ری پبلک‘‘ قرار دے دیا

23 اگست 1992 کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے تاریخی علاقے پیرمونٹ میں شہری ترقی اور رئیل اسٹیٹ تعمیرِ نو کے خلاف ایک ایسا انوکھا احتجاج ہوا جو آج بھی شہری منصوبہ ب...

مزید پڑھیں
news
ہانگ کانگ کے بینک آف چائنا ٹاور نے تعمیر کا تاریخی سنگ میل عبور کیا، جو بعد ازاں ایشیا کی بلند ترین عمارت بن گیا

ہانگ کانگ کی مشہور کمرشل عمارت بینک آف چائنا ٹاور کی تعمیر ایک اہم مرحلے میں داخل ہوئی جب اس کی ٹاپنگ آؤٹ تقریب منعقد کی گئی۔ بعد ازاں یہ عمارت نہ صرف ہانگ کانگ...

مزید پڑھیں

سید شایان ڈاٹ کوم سے مزید دریافت کریں

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور ایک جدید رہائشی سوسائٹی جو لاہور کے قدیمی جنگل میں بسائی گئی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے لیے زمین کی خریداری اور حصول بھی ایک نہایت ...

مزید پڑھیں
ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟ ماڈل ٹاؤن لاہور کی زمین 1921 سے 1924 کے درمیان مختلف مرحلوں میں خریدی گئی۔ ابتدا 1921 میں ہوئی جب...

مزید پڑھیں