Logo

Syed Shayan Real Estate Archive

Logo

From Real Estate History

1 March

Home

Select Date

1 Historical Event found for 1 March
1

On This Date

1 مارچ 1872

دنیا کے پہلے نیشنل پارک، ییلو اسٹون کا قیام

دنیا کے پہلے نیشنل پارک، ییلو اسٹون کا قیام

امریکی صدر یولیسس ایس گرانٹ (Ulysses S. Grant) نے ییلو سٹون نیشنل پارک پروٹیکشن ایکٹ پر یکم مارچ 1872 کو دستخط کیے اور یوں دنیا کا پہلا نیشنل پارک باقاعدہ طور پر وجود میں آ گیا۔ اس سے ایک روز قبل، 28 فروری 1872 کو امریکی کانگریس نے یہ بل منظور کیا تھا۔ صدر کے دستخط کے ساتھ ہی یہ علاقہ مستقل طور پر نیشنل پارک قرار دے دیا گیا۔

ییلو سٹون کا تصور پہلی مرتبہ 1871 کی مہم کے دوران سامنے آیا جب ماہر ارضیات ڈاکٹر فرڈینینڈ ہیڈن (Ferdinand V. Hayden) اور ان کی سائنسی ٹیم نے اس علاقے کا تفصیلی سروے کیا۔ ان کی رپورٹ اور تصاویر نے کانگریس کو قائل کیا کہ اس غیر معمولی قدرتی خطے کو نجی ملکیت یا آبادکاری کے لیے کھولنے کے بجائے محفوظ کیا جائے۔ اسی بنیاد پر اسے “public park for the benefit and enjoyment of the people” قرار دیا گیا۔

ییلو اسٹون نیشنل پارک تقریباً 2.2 ملین ایکڑ، یعنی لگ بھگ 8,991 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا علاقہ ہے۔ یہ رقبہ آج کی ریاستوں وائیومنگ، مونٹانا اور ایڈاہو کے حصوں میں واقع ہے۔ اس علاقے میں گرم پانی کے چشمے، گیزر، گھنے جنگلات، پہاڑ، دریا اور نایاب جنگلی جانور پائے جاتے ہیں۔ اسی قدرتی حسن اور سائنسی اہمیت کی وجہ سے اسے محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

article image
نیشنل پارک دراصل کسی ملک میں ایسا وسیع قدرتی علاقہ ہوتا ہے جسے ریاست باقاعدہ قانون کے ذریعے محفوظ قرار دیتی ہے تاکہ وہاں کی قدرتی خوبصورتی، جنگلی حیات، پہاڑ، جنگلات، جھیلیں اور پورا قدرتی ماحول محفوظ رہ سکے۔ اس قسم کی زمین عام طور پر نجی خرید و فروخت، رہائشی اسکیموں یا صنعتی تعمیرات کے لیے مختص نہیں ہوتی بلکہ اسے عوامی فائدے، سیاحت، سائنسی تحقیق اور قدرتی ورثے کے تحفظ کے لیے مخصوص رکھا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی کئی نیشنل پارکس قائم کیے گئے ہیں، جن میں ہنگول نیشنل پارک بلوچستان، خنجراب نیشنل پارک گلگت بلتستان، لال سُہانرا نیشنل پارک بہاولپور، مارگلہ ہلز نیشنل پارک اسلام آباد اور ایوبیہ نیشنل پارک خیبر پختونخوا شامل ہیں۔ گوگل ارتھ پر کسی علاقے کو سرچ کرتے ہوئے اکثر آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ نقشے پر ایک بڑا سبز حصہ نمایاں دکھائی دیتا ہے اور اس پر نیشنل پارک درج ہوتا ہے۔ یہی وہ محفوظ قدرتی علاقہ ہوتا ہے جسے ریاست قانون کے تحت عوامی فائدے اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے مخصوص کرتی ہے۔ سید شایان ۔ آرکائیو ایڈیٹوریل ہیڈ)

اس قانون کی خاص بات یہ تھی کہ پہلی بار کسی ملک نے اتنی بڑی زمین کو اس لیے محفوظ کیا کہ اسے نہ بیچا جائے، نہ وہاں آبادکاری کی جائے اور نہ اسے صرف کاروباری فائدے کے لیے استعمال کیا جائے۔ اسے عوام کی مشترکہ امانت سمجھ کر محفوظ رکھا گیا تاکہ آنے والی نسلیں بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ یہی سوچ آگے چل کر زمین کے استعمال کے قوانین، زوننگ اور تحفظِ ماحول کی پالیسیوں کی بنیاد بنی

آج ییلو سٹون نیشنل پارک کی نگرانی اور انتظام نیشنل پارک سروس (National Park Service) کرتی ہے، جو 1916 میں قائم کی گئی تھی۔ یہ ادارہ امریکی محکمہ داخلہ کے تحت کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ سائنسی تحقیق اور دستاویزی کام میں نیشنل جیوگرافک (National Geographic) جیسے عالمی ادارے بھی اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں، جنہوں نے اس پارک کی عالمی اہمیت کو اجاگر کیا۔

▪️ سید شایان ریئل اسٹیٹ آرکائیو

▪ حوالہ جات:

ریفرنسز:

Yellowstone National Park Protection Act، 17 Stat. 32، 42ویں امریکی کانگریس، منظوری یکم مارچ 1872
نیشنل آرکائیوز آف دی یونائیٹڈ اسٹیٹس

نیشنل پارک سروس تاریخی ریکارڈ
Views
7

مزید خبریں "On This Date" سے

news
امریکی ریاست کیرولائنا کا زلزلہ جس کے بعد محفوظ تعمیرات کی شروعات ہوئیں

31 اگست 1886 کو امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے شہر چارلسٹن میں ایک شدید زلزلہ آیا، جس نے شہر کی عمارتوں اور رہائشی ڈھانچوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔ اس ق...

مزید پڑھیں
news
رنی میڈ میں میگنا کارٹا کی منظوری، ملکیتی حقوق اور قانون کی حکمرانی کی بنیاد رکھ دی گئی

1215: رنی میڈ میں میگنا کارٹا پر مہر ثبت کی گئی میگنا کارٹا نے جائیداد کے حقوق اور قانون کی حکمرانی کی بنیاد رکھی۔ 15 جون 1215 کو انگلینڈ کے بادشاہ جان نے ر...

مزید پڑھیں
news
براعظموں کے اپنی جگہ سے سرکنے کا نظریہ پیش کیا گیا

6 جنوری 1912 کو جرمن ماہرِ ارضی طبیعیات اور موسمیات الفریڈ ویگنر (Alfred Wegener) نے فرینکفرٹ میں واقع Senckenberg Museum میں جرمن جیالوجیکل ایسوسی ایشن کے اجل...

مزید پڑھیں
news
پاکستان کی تعمیراتی سیکٹر COVID-19 بحالی پیکیج

28 اکتوبر 2020 کو، پاکستان نے وبائی مرض کے درمیان معاحی بحالی کو متحرک کرنے کے لیے خصوصی طور پر تعمیراتی سیکٹر کو ہدف بنانے والا ایک جامع COVID-19 بحالی پیکیج ن...

مزید پڑھیں
news
آج کے دن انسان نے خلا سے زمین کو پہلی مرتبہ ایک مکمل سیارے کے طور پر دیکھا۔

24 دسمبر 1968 کو اپالو 8 خلائی جہاز چاند کے مدار میں گردش کر رہا تھا۔ جیسے ہی جہاز چاند کے پچھلے حصے سے نکل کر سامنے آیا، تو خلا بازوں کی آنکھوں کے سامنے ایک غی...

مزید پڑھیں

سید شایان ڈاٹ کوم سے مزید دریافت کریں

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور ایک جدید رہائشی سوسائٹی جو لاہور کے قدیمی جنگل میں بسائی گئی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے لیے زمین کی خریداری اور حصول بھی ایک نہایت ...

مزید پڑھیں
ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟ ماڈل ٹاؤن لاہور کی زمین 1921 سے 1924 کے درمیان مختلف مرحلوں میں خریدی گئی۔ ابتدا 1921 میں ہوئی جب...

مزید پڑھیں