Logo

Syed Shayan Real Estate Archive

Logo

From Real Estate History

Home

Select Date

کالونیل اربن ڈویلپمنٹ

1 Historical Event found

انگولا کے شہر اور دارلحکومت لوانڈا کا قیام

25 جنوری 1575 وہ تاریخی دن ہے جب پرتگالی مہم جو اور نوآبادیاتی منتظم Paulo Dias de Novais نے افریقہ کے مغربی ساحل پر واقع شہر لوانڈا ( Luanda) ) کی باقاعدہ بنیاد رکھی۔ اس شہر کا ابتدائی نام São Paulo da Assunção de Loanda رکھا گیا جو بعد ازاں مختصر ہو کر لوانڈا کہلایا۔ جب Paulo Dias de Novais نے 1575 میں لوانڈا کی بنیاد رکھی تو یہ چند سو افراد پر مشتمل ایک چھوٹی نوآبادیاتی بندرگاہی بستی تھی جس میں اندازاً 300 سے 500 افراد شامل تھے جن میں پرتگالی فوجی، انتظامی اہلکار، مذہبی مشنری اور مقامی معاونین موجود تھے، یہ بستی بنیادی طور پر ایک فوجی قلعے، محدود رہائشی عمارتوں، گوداموں اور بندرگاہی سہولتوں پر مشتمل تھی اور اس کی تعمیر پرتگالی ریاست کی سرپرستی، فوجی بجٹ اور نوآبادیاتی تجارت کے مستقبل کے معاشی مفادات کے تحت کی گئی، یعنی یہ ایک ریاستی اسٹریٹجک سرمایہ کاری تھی جس کا مقصد بحر اوقیانوس کی تجارت پر کنٹرول تھا لیکن وقت کے ساتھ پھیل کر ایک بڑا شہر بنا۔ پرتگالی حکومت نے اسے فوجی تحفظاور تمام نظم و نسق کی سہولیات فراہم کیں، چنانچہ وقت کے ساتھ یہ شہر یورپ اور افریقہ کے درمیان تجارت کا مرکزی دروازہ بن گیا، بندرگاہ کے گرد گودام، بازار اور رہائشی علاقے پھیلتے گئے، زمین کی قدر بڑھتی چلی گئی اور آبادی میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا، بعد کی صدیوں میں تیل اور توانائی کی معیشت نے اسے مزید مضبوط کیا، اسی لیے آج یہ افریقہ کے بڑے اور اہم شہروں میں شامل ہے اور انگولا کا دارالحکومت بھی۔ انگولا جب 1975 میں پرتگال سے آزاد ہوا تو لوانڈا پہلے ہی ایک مکمل انتظامی، فوجی، بندرگاہی اور معاشی مرکز بن چکا تھا۔ نوآبادیاتی دور میں تمام سرکاری دفاتر، بندرگاہ، سڑکیں، رہائشی زونز، کاروباری ڈھانچہ اور بین الاقوامی روابط اسی شہر میں مرتکز تھے، اس لیے آزادی کے فوراً بعد کسی نئے دارالحکومت کی منصوبہ بندی نہ تو عملی طور پر ممکن تھی اور نہ ہی معاشی طور پر۔اس لیے روز اول ہی سے اسے نوزائید ملک کے کیپیٹل کی حیثیت مل گئی لوانڈا دراصل تین اپنی تین سطحوں سے پہچانا جاتا ہے پہلی سطح پر یہ انگولا کا دارالحکومت ہے جہاں صدر، کابینہ، فوجی کمان، سفارت خانے اور قومی ادارے قائم ہیں، دوسری سطح پر لوانڈا انگولا کی تیل پر مبنی معیشت کا دل ہے، ملک کی زیادہ تر آئل ریونیو، غیر ملکی کمپنیاں، لاجسٹکس اور فنانشل سرگرمیاں اسی شہر سے جڑی ہوئی ہیں، جس نے اسے ایک تیز رفتار مگر مہنگا میٹروپولیٹن شہر بنا دیا ہے۔ تیسری اور سب سے اہم سطح پر لوانڈا ایک تاریخی بندرگاہی شہر ہے جو 16ویں صدی سے آج تک عالمی تجارت سے جڑا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں

Select Date

© syedshayan.com