Logo

Syed Shayan Real Estate Archive

Logo

From Real Estate History

Home

Select Date

معدنی زمین اور رئیل اسٹیٹ کی اہمیت

1 Historical Event found

جنوبی افریقہ کی معدنی زمین سے دنیا کا سب سے بڑے ہیرا دریافت

26 جنوری 1905 کو جنوبی افریقہ کی پریمیئر مائن میں دنیا کا سب سے بڑا ہیرا کولینن (Cullinan) دریافت ہوا، جس نے اس کان اور اس کے اردگرد کی زمین کی قدر کو راتوں رات غیر معمولی حد تک بڑھا دیا۔ یہ ہیرا وزن میں 3106 قیراط تھا اور آج تک دریافت ہونے والا سب سے بڑا جیم کوالٹی ہیرا مانا جاتا ہے۔ 1907 میں اس وقت کی Transvaal حکومت نے اسے برطانوی بادشاہ ایڈورڈ ہفتم کو باضابطہ طور پر ریاستی تحفے (official state gift) کے طور پر پیش کیا۔ یہ پیشکش برطانوی شاہی اور نوآبادیاتی سرکاری دستاویزات میں درج ہے اور اسے قانونی طور پر تحفہ تسلیم کیا گیا۔ 1908 میں کولینن ڈائمنڈ کو تراش کر متعدد شاہی ہیروں میں تقسیم کیا گیا، جس سے 9 بڑے اور 96 چھوٹے ہیرے تیار ہوئے۔ ان میں سب سے نمایاں Cullinan I ہے جو دنیا کا سب سے بڑا تراشیدہ ہیرا ہے اور برطانوی شاہی عصا Sovereign’s Sceptre میں نصب ہے، جبکہ Cullinan II برطانوی شاہی تاج Imperial State Crown کا حصہ بنا۔ [img:Images/otd-26-jan-2nd.jpeg | desc:شہنشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب اور بعد ازاں سرکاری تقاریب کے دوران کی ان تصاویر میں جو ہیرے نظر آ رہے ہیں، وہ اسی کولینن ڈائمنڈ کے نمایاں حصے ہیں جو آج Crown Jewels کا حصہ ہیں اور Tower of London میں محفوظ ہیں۔ تصاویر کے بائیں جانب دکھایا گیا تاج Imperial State Crown ہے، جس کے سامنے نصب بڑا ہیرا Cullinan II کہلاتا ہے۔ یہ اصل کولینن ڈائمنڈ کا دوسرا سب سے بڑا تراشیدہ حصہ ہے اور برطانوی تاج میں مستقل طور پر نصب ہے، جسے بادشاہ پارلیمنٹ کے افتتاح اور دیگر رسمی مواقع پر پہنتا ہے۔ اسی طرح تصاویر کے دائیں جانب دکھایا گیا شاہی عصا Sovereign’s Sceptre with Cross ہے، جس میں نصب دل نما ہیرا Cullinan I ہے، جسے Great Star of Africa بھی کہا جاتا ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا تراشیدہ جِم کوالٹی ہیرا ہے اور تاجپوشی کے موقع پر بادشاہ کے ہاتھ میں دیا جاتا ہے، جو شاہی اختیار اور ریاستی اقتدار کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ (سید شایان۔ آرکائیو ہیڈ)] کولینن ہیرا جس پریمیئر مائن سے دریافت ہوا وہ ایک Kimberlite pipe پر قائم تھی۔ کمبرلائٹ دراصل ایک گہری آتش فشانی چٹان ہوتی ہے جو زمین کی انتہائی گہرائی سے پھٹ کر اوپر آتی ہے اور اپنے ساتھ ہیرے اور دیگر قیمتی معدنیات کو سطح کے قریب لے آتی ہے۔ کمبرلائٹ پائپس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ لاکھوں کروڑوں سال پرانی ہوتی ہیں اور صرف چند مخصوص جغرافیائی خطوں میں پائی جاتی ہیں، اسی لیے ایسی زمین کی مارکیٹ ویلیو عام زمین کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہو جاتی ہے۔ پاکستان میں بھی کمبرلائٹ پائپس یا کمبرلائٹ چٹانوں کے شواہد بلوچستان کے علاقوں خاران، چاغی اور نوشکی جبکہ شمالی پاکستان میں چترال اور کوہستان بیلٹ کے بعض حصوں میں رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم اب تک ان میں کہیں بھی ہیرا بردار کمبرلائٹ تجارتی سطح پر ثابت نہیں ہو سکی۔ جیولوجیکل سرویز کے مطابق ان علاقوں میں معدنیاتی امکانات تو کثرت سے موجود ہیں، لیکن ہیرے کی وہ مقدار اور معیار دریافت نہیں ہوا جو کسی علاقے کو عملی طور پر اعلیٰ معدنی جائیداد میں تبدیل کر سکے۔

مزید پڑھیں

Select Date

© syedshayan.com