Logo

Syed Shayan Real Estate Archive

Logo

From Real Estate History

Home

Select Date

زمین اور کائنات

1 Historical Event found

آج کے دن انسان نے خلا سے زمین کو پہلی مرتبہ ایک مکمل سیارے کے طور پر دیکھا۔

24 دسمبر 1968 کو اپالو 8 خلائی جہاز چاند کے مدار میں گردش کر رہا تھا۔ جیسے ہی جہاز چاند کے پچھلے حصے سے نکل کر سامنے آیا، تو خلا بازوں کی آنکھوں کے سامنے ایک غیر متوقع منظر آیا۔ انہیں چاند کے ویران اور سرمئی افق کے اوپر سے زمین آہستہ آہستہ ابھرتی ہوئی نظر آئی۔ یہ منظر دیکھ کر خلا باز ولیم اینڈرز نے فوراً کیمرہ اٹھایا۔ اس وقت جہاز کے اندر موجود کیمرہ بنیادی طور پر چاند کی سطح کی تصویروں کے لیے تھا، مگر انہوں نے جلدی سے رنگین فلم لگائی، زاویہ بدلا اور زمین کی تصویر لے لی۔ نہ یہ تصویر مشن پلان میں شامل تھی اور نہ ہی اس کے لیے کوئی خاص ہدایت دی گئی تھی۔ بس اس لمحے کو یادگار بننا تھا، وہ بن گیا۔ یوں یہ تصویر، جسے ارتھرائز (Earthrise) کا نام دیا گیا، زمین کی پہلی تصویر ہے جسے چاند کے مدار سے خلا میں ایک انسان نے کیمرے کی مدد سے کھینچ کر محفوظ کیا۔ اور اس تصویر کی تاریخی حیثیت یہ ہے کہ یہ خلا سے کھینچی گئی زمین کی پہلی تصویر ہے۔ اس سے پہلے زمین کی جو تصویریں لی گئیں، مثلاً 1966 میں Lunar Orbiter 1 کی تصاویر، وہ بغیر انسان کے، خودکار مشینوں نے لی تھیں۔ خلا سے لی گئی زمین کی اس تصویر نے ماحولیات، قدرتی وسائل اور زمین کے تحفظ کے بارے میں عالمی سوچ کو بدل دیا۔ امریکہ میں اس کا عملی اثر یہ ہوا کہ زمین کے استعمال سے متعلق پالیسیوں میں ماحول دوست اصول شامل کیے گئے، شہروں اور مضافاتی علاقوں میں زوننگ کے قوانین مزید سخت کیے گئے، اور گرین بیلٹس یعنی سبز حفاظتی پٹیاں قائم کی گئیں تاکہ بے ہنگم شہری پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور زمین کے قدرتی حسن کو محفوظ رکھا جا سکے۔

مزید پڑھیں

Select Date

© syedshayan.com