Syed Shayan Real Estate Archive

ہوم
Syed Shayan Real Estate Archive

تاریخ سے تلاش

کسی بھی دن کے تاریخی واقعات دیکھیں۔

لفظ سے تلاش

لوگ، جگہیں، قوانین، عمارتیں اور مزید۔

زمرہ جات

47 سیکشن، 300+ تاریخی ریکارڈ۔

Select Date

1 Historical Event found for 23 August
1
34 سال پہلے

On This Date

23 اگست 1992

سڈنی میں رئیل اسٹیٹ تعمیرِ نو کے خلاف شہریوں نے اپنا علاقہ علامتی طور پر ’’پیرمونٹ ری پبلک‘‘ قرار دے دیا

سڈنی میں رئیل اسٹیٹ تعمیرِ نو کے خلاف شہریوں نے اپنا علاقہ علامتی طور پر ’’پیرمونٹ ری پبلک‘‘ قرار دے دیا

23 اگست 1992 کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے تاریخی علاقے پیرمونٹ میں شہری ترقی اور رئیل اسٹیٹ تعمیرِ نو کے خلاف ایک ایسا انوکھا احتجاج ہوا جو آج بھی شہری منصوبہ بندی کی تاریخ میں یاد کیا جاتا ہے۔ مقامی رہائشیوں نے اپنے علاقے کو علامتی طور پر ’’پیرمونٹ ری پبلک‘‘ قرار دے دیا، سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں اور علاقے میں داخل ہونے والوں کو باقاعدہ علامتی پاسپورٹ جاری کیے۔

اس احتجاج کا پس منظر 1980 کی دہائی میں پیرمونٹ کی صنعتی سرگرمیوں کے زوال سے جڑا تھا۔ بڑی صنعتوں کی بندش کے بعد ریاستی حکومت نے اس پرانے صنعتی اور کم آمدنی والے رہائشی علاقے کو جدید شہری مرکز میں تبدیل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر تعمیرِ نو شروع کی۔ منصوبوں میں نئی رہائشی اور تجارتی عمارتیں، زیادہ گنجان والی رہائشیں اور مہنگے اپارٹمنٹس شامل تھے۔

سرکاری منصوبہ بندی کے مطابق سڈنی کے مغربی شہری علاقے کی تعمیرِ نو تقریباً 300 ہیکٹر پر محیط تھی اور اس سے ہزاروں نئے رہائشیوں اور ملازمتوں کی گنجائش پیدا کرنے کے ساتھ اربوں ڈالر کی نجی سرمایہ کاری متوقع تھی۔

تاہم پیرمونٹ کے بعض پرانے رہائشیوں کا مؤقف تھا کہ ترقی کے نام پر مقامی آبادی کو بے دخل کرنے، پرانے گھروں اور علاقے کی سماجی شناخت ختم ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ’’پیرمونٹ ری پبلک‘‘ کے منشور میں ترقی کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا گیا بلکہ مطالبہ کیا گیا کہ شہری منصوبہ بندی میں ان لوگوں کو بھی فیصلہ سازی کا حصہ بنایا جائے جو براہِ راست اس سے متاثر ہوتے ہیں۔

احتجاج دن بھر پرامن اور خوشگوار ماحول میں جاری رہا اور بعد میں سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔

آج یہ واقعہ یاد دلاتا ہے کہ رئیل اسٹیٹ تعمیرِ نو صرف زمین، عمارتوں اور سرمایہ کاری کا معاملہ نہیں، اس کا تعلق رہائش کی استطاعت، مقامی آبادی، شہری ورثے اور لوگوں کے اپنے محلے پر حقِ رائے سے بھی ہوتا ہے۔

▪️ سید شایان ریئل اسٹیٹ آرکائیو

Views
10