Logo

Syed Shayan Real Estate Archive

Logo

From Real Estate History

12 March

Home

Select Date

1 Historical Event found for 12 March
1

On This Date

12 مارچ 2018

ناسک سے ممبئی تک 167 کلومیٹر مارچ: زمین کے حقوق کی تاریخی تحریک

ناسک سے ممبئی تک 167 کلومیٹر مارچ: زمین کے حقوق کی تاریخی تحریک

6 مارچ 2018 کو بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناسک سے ہزاروں کسانوں نے ایک طویل احتجاجی مارچ شروع کیا جسے مہاراشٹرا کسان لانگ مارچ کہا جاتا ہے۔ اس مارچ میں تقریباً چالیس سے پچاس ہزار کسان شریک ہوئے اور انہوں نے تقریباً 167 کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کیا۔ یہ کسان روزانہ تقریباً پچیس سے تیس کلومیٹر چلتے ہوئے چھ دن بعد 12 مارچ 2018 کو ممبئی پہنچے۔

اس احتجاج کی قیادت آل انڈیا کسان سبھا نے کی تھی اور اس کا بنیادی مقصد زمین کے حقوق اور زرعی قرضوں کے مسئلے کو حکومت کے سامنے اجاگر کرنا تھا۔

مہاراشٹرا کے بہت سے قبائلی اور غریب کسان کئی دہائیوں سے جنگلاتی زمینوں پر کاشت کر رہے تھے مگر قانونی طور پر یہ زمینیں فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت شمار ہوتی تھیں، اس لیے ان کے پاس ملکیت کے باضابطہ کاغذات موجود نہیں تھے۔ کسانوں کا مطالبہ تھا کہ بھارت کے فاریسٹ رائٹس ایکٹ 2006 کے تحت ایسے کسانوں کو قانونی ملکیت یا پٹہ دیا جائے جو برسوں سے ان زمینوں پر کاشت کر رہے ہیں جبکہ زرعی قرضوں میں بھی ریلیف فراہم کیا جائے۔

اس احتجاج کے حوالے سے ایک واقعہ ایسا بھی

مارچ کے آخری مرحلے میں جب کسان مظاہرین ممبئی کے قریب پہنچے تو ایک خاص فیصلہ کیا گیا۔ اس وقت ممبئی میں اسکولوں کے امتحانات جاری تھے اور دن کے وقت شہر میں داخل ہونے سے ٹریفک اور طلبہ کو مشکل ہو سکتی تھی۔ اس لیے تقریباً 11 مارچ کی رات سے 12 مارچ کی صبح تک ہزاروں کسانوں نے زیادہ تر فاصلہ رات کے وقت طے کیا اور خاموشی سے شہر میں داخل ہوئے تاکہ ٹریفک متاثر نہ ہو اور طلبہ کے امتحانات میں خلل نہ پڑے۔

ممبئی پہنچنے کے بعد حکومت مہاراشٹرا نے کسانوں کے نمائندوں سے مذاکرات کیے اور فاریسٹ رائٹس ایکٹ کے نفاذ اور دیگر مطالبات پر پیش رفت کا یقین دلایا جس کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔

▪️ سید شایان ریئل اسٹیٹ آرکائیو

‏The Hindu 12 March 2018
‏BBC News 12 March 2018
‏Reuters 12 March 2018
‏Forest Rights Act 2006 Government of India
‏All India Kisan Sabha Records
Views
16

مزید خبریں "On This Date" سے

news
کوریائی جنگ بندی معاہدے پر دستخط، تین سالہ خونریز لڑائی رک گئی

27 جولائی 1953 کو شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان تین سال سے جاری خونریز جنگ روکنے کے لیے کوریائی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ یہ تاریخی معاہدہ کوریا کے سر...

مزید پڑھیں
news
اسلام آباد کا جنوبی پھیلاؤ: سی ڈی اے نے نئے رہائشی سیکٹرز ڈی 12 اور ای 12 کا آغاز کیا

10 نومبر 1992 کو کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد کے جنوبی علاقے کی طرف توسیع کا ایک اہم منصوبہ پیش کیا۔ اس منصوبے میں دو نئے رہائشی سیکٹرز ڈی 12 اور ای 12...

مزید پڑھیں
news
9 جنوری 1799 وہ دن ہے جب تاریخ میں پہلی مرتبہ رئیل اسٹیٹ سے حاصل ہونے والی کرایہ کی آمدنی کو ریاست نے قابلِ ٹیکس آمدن قرار دیا۔

لندن: معیشت کی تاریخ میں 9 جنوری 1799 ہمیشہ ایک ایسے فیصلہ کن دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا کہ جب برطانیہ کے وزیرِاعظم ولیم پٹ دی ینگر نے پہلی مرتبہ جائیداد سے...

مزید پڑھیں
news
برطانیہ میں زمین اور جائیداد سے وابستہ حقوق و واجبات کی رجسٹریشن کیلئے اہم قانون منظور ہوا

لینڈ چارجز ایکٹ 1972 نے انگلینڈ اور ویلز میں غیر رجسٹرڈ زمین سے منسلک قانونی حقوق، مالی واجبات اور پابندیوں کی رجسٹریشن اور جائیداد کی خریداری سے قبل ان کی جانچ...

مزید پڑھیں
news
2008 : ہاؤسنگ اور مارگیج بحران نے عالمی مالیاتی نظام کو شدید دباؤ میں ڈال دیا

7 اکتوبر 2008 عالمی مالیاتی اور رئیل اسٹیٹ تاریخ کے اہم دنوں میں شمار ہوتا ہے، جب امریکا اور دیگر بڑی معیشتوں کے مالیاتی نظام شدید دباؤ کا شکار تھے اور ہاؤسنگ و...

مزید پڑھیں

سید شایان ڈاٹ کوم سے مزید دریافت کریں

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور ایک جدید رہائشی سوسائٹی جو لاہور کے قدیمی جنگل میں بسائی گئی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے لیے زمین کی خریداری اور حصول بھی ایک نہایت ...

مزید پڑھیں
ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟ ماڈل ٹاؤن لاہور کی زمین 1921 سے 1924 کے درمیان مختلف مرحلوں میں خریدی گئی۔ ابتدا 1921 میں ہوئی جب...

مزید پڑھیں