Logo

Syed Shayan Real Estate Archive

Logo

From Real Estate History

1 February

Home

Select Date

1 Historical Event found for 1 February
1

On This Date

1 فروری 1887

ہالی ووڈ کا نام پہلی مرتبہ ایک رئیل اسٹیٹ ہاؤسنگ اسکیم کے لیے رجسٹرڈ کیا گیا

ہالی ووڈ کا نام پہلی مرتبہ ایک رئیل اسٹیٹ ہاؤسنگ اسکیم کے لیے رجسٹرڈ کیا گیا

یکم فروری 1887 کو آج کی امریکی ریاست کیلیفورنیا کی لاس اینجلس کاؤنٹی میں Harvey Wilcox نے اپنی ملکیتی زرعی زمین کو ایک باقاعدہ رہائشی اسکیم کے منصوبے کے طور پر رجسٹر کروایا، جو بعد میں ہالی ووڈ (Hollywood) کے نام سے پہچانی گئی۔ یہ ابتدا میں کسی بھی طرح کا فلمی منصوبہ نہیں تھا بلکہ ایک خالص رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کا رہائشی منصوبہ تھا، جو وقت گزرنے کے ساتھ عالمی ثقافت اور معیشت کی ایک طاقتور علامت بن گیا۔

اس منصوبے کا نام ہاروی ویلکاکس کی اہلیہ Daeida Wilcox نے تجویز کیا تھا۔ مختلف تاریخی حوالوں کے مطابق یہ نام ہولی ہولک کے پودوں (Hollyhock plants) سے متاثر تھا جو اس علاقے میں کثرت سے پائے جاتے تھے۔ اس رجسٹریشن کے ذریعے ہالی ووڈ پہلی مرتبہ سرکاری ریکارڈ میں ایک باقاعدہ ہاؤسنگ اسکیم کی شناخت کے ساتھ سامنے آیا، جہاں پلاٹس کی حد بندی (Plot Subdivision)، سڑکوں کی ترتیب اور رہائشی استعمال کے اصول جدید شہری منصوبہ بندی کے تحت طے کیے گئے۔ ساتھ ہی یہ شرط بھی شامل کی گئی کہ اس علاقے میں صنعتی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ مقصد یہ تھا کہ متوسط اور اعلیٰ طبقے کے لیے ایک صاف ستھرا، صحت مند اور منظم رہائشی علاقہ تشکیل دیا جائے جو لاس اینجلس کے شور اور فیکٹریوں سے دور ہو۔

انیسویں صدی کے آخر اور بیسویں صدی کے آغاز میں، خصوصاً 1880 سے 1910 کے دوران، امریکہ کے بڑے شہروں کے اطراف میں زرعی زمینوں کو منظم منصوبہ بندی کے تحت رہائشی کالونیوں میں تبدیل کرنے کا رجحان عام تھا۔ لاس اینجلس کاؤنٹی میں یہ عمل خاص طور پر تیز ہوا کیونکہ ریلوے کی آمد، بڑھتی ہوئی آبادی اور شہری پھیلاؤ نے زمین کے استعمال کی نوعیت کو تیزی سے بدل دیا۔

article image
ہم میں سے بیشتر لوگ لاس اینجلس کی پہاڑی پر نصب ہالی ووڈ لینڈ کے اس سائن بورڈ (Signage) سے بخوبی واقف ہیں، جو اس تصویر میں نظر آ رہا ہے۔ یہ سائن بورڈ خود ہالی ووڈ جتنا ہی مشہور ہو چکا ہے۔ دنیا بھر میں جب بھی ہالی ووڈ کا ذکر آتا ہے تو ذہن میں سب سے پہلے یہی سفید حروف ابھرتے ہیں جو پہاڑی پر ایستادہ نظر آتے ہیں۔ ہالی ووڈ لینڈ کی اصل کہانی کو سمجھنے اور ایک رئیل اسٹیٹ سوسائٹی سے ہالی ووڈ بننے تک کے سفر کو جاننے کے لیے ضروری ہے کہ ہاروی ویلکاکس (Harvey Wilcox) اور ہیری چانڈلر (Harry Chandler) کو دو مختلف کرداروں کے طور پر الگ الگ سمجھا جائے۔ ہاروی ویلکاکس وہ شخص تھے جنہوں نے یکم فروری 1887 کو لاس اینجلس کاؤنٹی میں اپنی زرعی زمینوں کو ہالی ووڈ کے نام سے ایک رہائشی رئیل اسٹیٹ پراجیکٹ کے طور پر رجسٹر کروایا۔ اس کے برعکس ہیری چانڈلر کا کردار کئی دہائیاں بعد سامنے آتا ہے، جب 1923 میں انہوں نے اور دیگر ڈویلپرز نے Hollywoodland سائن روشن کر کے علاقے کی رئیل اسٹیٹ تشہیر کی، اور آس پاس کی مزید زمین خرید کر رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کا کام کیا۔ رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز، جن میں ہیری چانڈلر بھی شامل تھے، نے ہالی ووڈ لینڈ (Hollywoodland) کے اس سائن کو باضابطہ طور پر 13 جولائی 1923 کو روشن کیا۔ اس سائن پر تقریباً 4,000 بلب نصب تھے جو رات کے وقت مرحلہ وار روشن ہوتے تھے۔ پہلے “HOLLY”، پھر “WOOD” اور آخر میں “LAND” جگمگاتا تھا، جس کا مقصد علاقے کی تشہیر کو زیادہ مؤثر بنانا تھا۔ یہ سائن دراصل ایک عارضی منصوبہ تھا، جسے صرف 18 ماہ کے لیے نصب کیا گیا تھا۔ اس وقت کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا کہ یہ سائن ایک صدی بعد بھی موجود ہوگا اور ایک عالمی علامت بن جائے گا۔ 1940 کی دہائی تک یہ سائن شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا تھا۔ چنانچہ 1949 میں مرمت کے دوران “LAND” کا لفظ ہٹا دیا گیا تاکہ یہ صرف شہر اور ابھرتی ہوئی فلمی صنعت کی نمائندگی کرے۔ جو سائن آج ہم دیکھتے ہیں، وہ اصل لکڑی کا سائن نہیں ہے۔ 1978 میں پرانا سائن مکمل طور پر بوسیدہ ہو چکا تھا، جس کے بعد اس کی جگہ اسٹیل سے بنا نیا سائن نصب کیا گیا۔ اس منصوبے کے لیے فنڈز جمع کرنے میں Hugh Hefner (پلے بوائے کے بانی) نے نمایاں کردار ادا کیا۔ ہالی ووڈ سائن کی بحالی کے لیے آٹھ نو سپانسرز نے چندہ دیا، جن میں ہر اسپانسر نے ایک ایک حرف کی سرپرستی کی، اور ہر ایک نے 27,777.77 امریکی ڈالر عطیہ کیے۔ ہیو ہیفنر نے حرف Y کی اسپانسرشپ کی، اور یوں مجموعی طور پر تقریباً 2 لاکھ 22 ہزار امریکی ڈالر کی رقم سے نیا اسٹیل سائن نصب کیا گیا، جو آج تک ہالی ووڈ کی علامت کے طور پر قائم ہے۔ (سید شایان آرکائیو ہیڈ)

ہاروی ویلکاکس کا ہالی ووڈ رہائشی منصوبہ بھی اسی وسیع تر رجحان کا حصہ تھا۔ اگرچہ یہ زمین پہلے زرعی استعمال میں تھی، مگر رجسٹریشن کا بنیادی مقصد اسے پلاٹس، سڑکوں اور رہائشی ضابطوں کے ساتھ ایک باقاعدہ ہاؤسنگ سب ڈویژن میں تبدیل کرنا تھا۔ اس وقت ہالی ووڈ کا فلمی صنعت سے کوئی تعلق نہیں تھا بلکہ یہ ایک خاموش دیہی علاقہ تھا جسے بہتر رہائش، صحت مند ماحول اور منظم بستی کے تصور کے تحت فروخت کیا جا رہا تھا۔

فلمی صنعت کئی برس بعد یہاں پہنچی، جب اس علاقے کی زمین، کھلا ماحول اور نسبتاً سستی پراپرٹی نے فلم سازوں اور پروڈیوسرز کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ وقت کے ساتھ یہی رہائشی بستی اسٹوڈیوز، کمرشل سرگرمیوں اور ثقافتی اثرات کا مرکز بنتی چلی گئی، اور یوں ایک سادہ زرعی زمین پر قائم ہونے والا رہائشی منصوبہ رفتہ رفتہ ایک عالمی فلمی و ثقافتی برانڈ میں تبدیل ہو گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ Harvey Wilcox ایک سخت گیر مذہبی رجحان رکھتے تھے اور ہالی ووڈ کو ایسی رہائشی بستی بنانا چاہتے تھے جہاں شراب نوشی پر مکمل پابندی ہو۔ اور ماحول اخلاقی اقدار کے مطابق رہے۔ اسی سوچ کے تحت انہوں نے ہاؤسنگ اسکیم کے ابتدائی ضابطوں میں یہاں غیر اخلاقی سرگرمیوں اور صنعتی استعمال کی ممانعت شامل کی تھی ۔ تاہم وقت نے اس سوچ کے ساتھ جو ستم ظریفی کی وہ اب تاریخ کا حصہ ہے۔ ۔ ہاؤسنگ اسکیم کے رجسٹر ہونے کے تقریباً چوبیس سال بعد، 1911 میں، یہاں پہلا فلم اسٹوڈیو Nestor Studios قائم ہوا، جس نے اس علاقے کی شناخت ہمیشہ کے لیے بدل دی

▪️ سید شایان ریئل اسٹیٹ آرکائیو

▪ حوالہ جات:

ریفرنسز:
‏Kevin Starr, Inventing the Dream: California through the Progressive Era, Oxford University Press.
‏Hollywood Heritage Museum Archives, Los Angeles County, Subdivision Records 1887.
Views
20

مزید خبریں "On This Date" سے

news
اسلام آباد شہر کے ماسٹر پلان میں سنگین انحرافات ، وفاق نے 2002 میں مکمل جائزے کا حکم دیا

4 دسمبر 2002 کو وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے 1960 ماسٹر پلان کے پہلے جامع تکنیکی ریویو کی منظوری دی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ آبادی کے تیز اضافے، بے قابو کمرشلائ...

مزید پڑھیں
news
دنیا کو اہم رئیل اسٹیٹ سنٹر ہانگ کانگ باضابطہ طور پر چین کا خصوصی انتظامی علاقہ بن گیا

یکم جولائی 1997 کو ہانگ کانگ باضابطہ طور پر چین کی خودمختاری میں واپس آیا اور “ایک ملک، دو نظام” کے فریم ورک کے تحت ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ قرار پایا۔ یہ ...

مزید پڑھیں
news
آج کے سنگاپور کے لیے زمین کا انتخاب کیا گیا تھا

آج کی تاریخ میں اس دن سر اسٹیمفورڈ ریفلز (Sir Stamford Raffles)، جو برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کے ایک اعلیٰ منتظم تھے اور اس وقت بینکولن سماٹرا (Bencoolen Sumatr...

مزید پڑھیں
news
چین میں 8.5 شدت کا تانچینگ زلزلہ، جس نے منصوبہ سازوں، ماہرین تعمیرات کی سوچ کو نئے رخ پر ڈال دیا

25 جولائی 1668 کی شام موجودہ چینی صوبے شانڈونگ کے تانچینگ علاقے کے قریب ایک انتہائی طاقتور زلزلہ آیا۔ تاریخی زلزلہ ریکارڈ اس کا مرکز تقریباً 35 درجے شمالی عرض ب...

مزید پڑھیں
news
لندن میں شہری رہائش کے حالات بہتر بنانے کے لیے ہاؤسنگ ریفارم ایکٹ متعارف

11 نومبر 1894 کو برطانوی پارلیمنٹ نے لندن ہاؤسنگ ریفارم ایکٹ منظور کیا تاکہ صنعتی دور کے لندن میں بگڑتے رہائشی حالات کو بہتر بنایا جا سکے۔ انیسویں صدی میں تیز ر...

مزید پڑھیں

سید شایان ڈاٹ کوم سے مزید دریافت کریں

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور ایک جدید رہائشی سوسائٹی جو لاہور کے قدیمی جنگل میں بسائی گئی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے لیے زمین کی خریداری اور حصول بھی ایک نہایت ...

مزید پڑھیں
ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟ ماڈل ٹاؤن لاہور کی زمین 1921 سے 1924 کے درمیان مختلف مرحلوں میں خریدی گئی۔ ابتدا 1921 میں ہوئی جب...

مزید پڑھیں