Logo

Syed Shayan Real Estate Archive

Logo

From Real Estate History

26 January

Home

Select Date

1 Historical Event found for 26 January
1

On This Date

26 جنوری 1905

جنوبی افریقہ کی معدنی زمین سے دنیا کا سب سے بڑے ہیرا دریافت

جنوبی افریقہ کی معدنی زمین سے دنیا کا سب سے بڑے ہیرا دریافت

26 جنوری 1905 کو جنوبی افریقہ کی پریمیئر مائن میں دنیا کا سب سے بڑا ہیرا کولینن (Cullinan) دریافت ہوا، جس نے اس کان اور اس کے اردگرد کی زمین کی قدر کو راتوں رات غیر معمولی حد تک بڑھا دیا۔ یہ ہیرا وزن میں 3106 قیراط تھا اور آج تک دریافت ہونے والا سب سے بڑا جیم کوالٹی ہیرا مانا جاتا ہے۔

1907 میں اس وقت کی Transvaal حکومت نے اسے برطانوی بادشاہ ایڈورڈ ہفتم کو باضابطہ طور پر ریاستی تحفے (official state gift) کے طور پر پیش کیا۔ یہ پیشکش برطانوی شاہی اور نوآبادیاتی سرکاری دستاویزات میں درج ہے اور اسے قانونی طور پر تحفہ تسلیم کیا گیا۔

1908 میں کولینن ڈائمنڈ کو تراش کر متعدد شاہی ہیروں میں تقسیم کیا گیا، جس سے 9 بڑے اور 96 چھوٹے ہیرے تیار ہوئے۔ ان میں سب سے نمایاں Cullinan I ہے جو دنیا کا سب سے بڑا تراشیدہ ہیرا ہے اور برطانوی شاہی عصا Sovereign’s Sceptre میں نصب ہے، جبکہ Cullinan II برطانوی شاہی تاج Imperial State Crown کا حصہ بنا۔

article image
شہنشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب اور بعد ازاں سرکاری تقاریب کے دوران کی ان تصاویر میں جو ہیرے نظر آ رہے ہیں، وہ اسی کولینن ڈائمنڈ کے نمایاں حصے ہیں جو آج Crown Jewels کا حصہ ہیں اور Tower of London میں محفوظ ہیں۔ تصاویر کے بائیں جانب دکھایا گیا تاج Imperial State Crown ہے، جس کے سامنے نصب بڑا ہیرا Cullinan II کہلاتا ہے۔ یہ اصل کولینن ڈائمنڈ کا دوسرا سب سے بڑا تراشیدہ حصہ ہے اور برطانوی تاج میں مستقل طور پر نصب ہے، جسے بادشاہ پارلیمنٹ کے افتتاح اور دیگر رسمی مواقع پر پہنتا ہے۔ اسی طرح تصاویر کے دائیں جانب دکھایا گیا شاہی عصا Sovereign’s Sceptre with Cross ہے، جس میں نصب دل نما ہیرا Cullinan I ہے، جسے Great Star of Africa بھی کہا جاتا ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا تراشیدہ جِم کوالٹی ہیرا ہے اور تاجپوشی کے موقع پر بادشاہ کے ہاتھ میں دیا جاتا ہے، جو شاہی اختیار اور ریاستی اقتدار کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ (سید شایان۔ آرکائیو ہیڈ)

کولینن ہیرا جس پریمیئر مائن سے دریافت ہوا وہ ایک Kimberlite pipe پر قائم تھی۔ کمبرلائٹ دراصل ایک گہری آتش فشانی چٹان ہوتی ہے جو زمین کی انتہائی گہرائی سے پھٹ کر اوپر آتی ہے اور اپنے ساتھ ہیرے اور دیگر قیمتی معدنیات کو سطح کے قریب لے آتی ہے۔ کمبرلائٹ پائپس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ لاکھوں کروڑوں سال پرانی ہوتی ہیں اور صرف چند مخصوص جغرافیائی خطوں میں پائی جاتی ہیں، اسی لیے ایسی زمین کی مارکیٹ ویلیو عام زمین کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہو جاتی ہے۔

پاکستان میں بھی کمبرلائٹ پائپس یا کمبرلائٹ چٹانوں کے شواہد بلوچستان کے علاقوں خاران، چاغی اور نوشکی جبکہ شمالی پاکستان میں چترال اور کوہستان بیلٹ کے بعض حصوں میں رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم اب تک ان میں کہیں بھی ہیرا بردار کمبرلائٹ تجارتی سطح پر ثابت نہیں ہو سکی۔ جیولوجیکل سرویز کے مطابق ان علاقوں میں معدنیاتی امکانات تو کثرت سے موجود ہیں، لیکن ہیرے کی وہ مقدار اور معیار دریافت نہیں ہوا جو کسی علاقے کو عملی طور پر اعلیٰ معدنی جائیداد میں تبدیل کر سکے۔

▪️ سید شایان ریئل اسٹیٹ آرکائیو

ریفرنسز:
▫️ کولینن ہیرے کی تراش خراش اور شاہی استعمال (1908)
‏Royal Collection Trust
‏Tower of London Crown Jewels
▫️ پاکستان میں کمبرلائٹ نما ساختوں کے شواہد
Geological Survey of Pakistan
Pakistan Mineral Development Corporation
Views
12

مزید خبریں "On This Date" سے

news
امریکا میں پندرہویں مردم شماری ایکٹ کی منظوری

امریکا میں پندرہویں مردم شماری ایکٹ کی منظوری دی گئی۔ اس قانون کے تحت 1930 کی مردم شماری کی اجازت دی گئی اور آبادی، زراعت، زمین کے استعمال اور معاشی اعداد و ش...

مزید پڑھیں
news
زمین، انسان اور جنگلی حیات کے مطالعے کے لیے نیشنل جیوگرافک سوسائٹی کا قیام

27 جنوری 1888 کو واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل جیوگرافک سوسائٹی قائم کی گئی۔ اس ادارے کا مقصد یہ تھا کہ دنیا کی زمینوں، پہاڑوں، دریاؤں، شہروں، مختلف علاقوں اور ان می...

مزید پڑھیں
news
جب فرانس کی پارلیمنٹ میں ہر شہری کے لیے رہائش کو بنیادی حق قرار دینے کی قرارداد پیش ہوئی.

فرانس کی تاریخ میں عام آدمی کو رہائش کے لازمی حق سے متعلق قراداد کا مسودہ ، جسے فرانسیسی حکومت نے حقِ رہائش یعنی DALO (Droit au logement opposable) کا نام دی...

مزید پڑھیں
news
پیرو کے پہاڑوں میں بسی ماچو پچو کی قدیم بستی متعارف ہوئی

24 جولائی 1911 کو پیرو کے اینڈیز پہاڑوں میں واقع انکا بستی ماچو پچو توجہ کا مرکز بنی، جب محقق ہائرم بنگھم مقامی رہنماؤں کی مدد سے وہاں پہنچا۔ یہ مقام مقامی لوگو...

مزید پڑھیں
news
امریکی ریاست کیرولائنا کا زلزلہ جس کے بعد محفوظ تعمیرات کی شروعات ہوئیں

31 اگست 1886 کو امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے شہر چارلسٹن میں ایک شدید زلزلہ آیا، جس نے شہر کی عمارتوں اور رہائشی ڈھانچوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔ اس ق...

مزید پڑھیں

سید شایان ڈاٹ کوم سے مزید دریافت کریں

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور ایک جدید رہائشی سوسائٹی جو لاہور کے قدیمی جنگل میں بسائی گئی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے لیے زمین کی خریداری اور حصول بھی ایک نہایت ...

مزید پڑھیں
ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟ ماڈل ٹاؤن لاہور کی زمین 1921 سے 1924 کے درمیان مختلف مرحلوں میں خریدی گئی۔ ابتدا 1921 میں ہوئی جب...

مزید پڑھیں