Logo

Syed Shayan Real Estate Archive

Logo

From Real Estate History

27 March

Home

Select Date

1 Historical Event found for 27 March
1

On This Date

27 مارچ 1668

27 مارچ 1668 کو بمبئی انڈیا کمپنی کے حوالے کر دیا گیا

27 مارچ 1668 کو بمبئی انڈیا کمپنی کے حوالے کر دیا گیا

جو ممبئی آج ہم دیکھتے ہیں، 1668 میں وہ ایسا نہیں تھا۔ اس وقت یہ کوئی ایک باقاعدہ شہر نہیں بلکہ سات الگ الگ جزائر پر مشتمل ایک علاقہ تھا، جن کے درمیان سمندر کا پانی آتا جاتا تھا۔ جگہ جگہ دلدلیں تھیں، نمک زار تھے، اور ایک جزیرے سے دوسرے تک جانا بھی ایک مہم سے کم نہیں تھا۔

27 مارچ 1668 کو ایک رائل چارٹر کے تحت بمبئی کے سات جزائر انگلش ایسٹ انڈیا کمپنی کے حوالے کر دیے گئے، اور یہ علاقہ محض سالانہ 10 پاؤنڈ کے عوض کمپنی کو دیا گیا۔ اس سے پہلے یہ جزائر پرتگالیوں کے قبضے میں تھے، جو 1661 میں انگلینڈ کے بادشاہ چارلس دوم اور پرتگال کی شہزادی کیتھرین آف براگانزا کی شادی کے معاہدے کے تحت انگلینڈ کو منتقل ہوئے، اور بعد ازاں برطانوی تاج نے اسے براہ راست اپنے پاس رکھنے کے بجائے ایسٹ انڈیا کمپنی کے سپرد کر دیا تاکہ اسے تجارتی اور انتظامی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

کمپنی نے لوگوں کو یہاں آ کر آباد ہونے کی ترغیب دی، جس سے آبادی بڑھنے لگی اور رہنے اور کاشت کے لیے زیادہ زمین درکار ہونے لگی۔ لیکن مسئلہ یہ تھا کہ ان جزائر کے درمیان سمندر کا پانی آتا تھا اور بہت سے علاقے دلدلی تھے، جہاں ملیریا بھی پھیلتا تھا۔ اسی وجہ سے دلدل خشک کرنے، پانی کا راستہ روکنے اور کچھ حصوں میں سمندر سے زمین نکالنے کا کام شروع کیا گیا تاکہ یہ علاقہ رہنے اور استعمال کے قابل بن سکے۔

1670 کی دہائی میں گورنر جیرالڈ آنگیئر کے دور میں یہاں انتظام مزید بہتر کیا گیا، بندرگاہ کو مضبوط بنایا گیا اور شہر کو باقاعدہ انداز میں چلانا شروع کیا گیا۔ اس کے بعد آنے والے سالوں میں مختلف بند اور راستے بنائے گئے تاکہ یہ جزائر آپس میں جڑ سکیں۔ آہستہ آہستہ یہ سب حصے ملتے گئے اور آخرکار 1838 تک یہ ایک مکمل جڑا ہوا شہر بن گیا۔ اسی عمل نے بمبئی کو ایک اہم تجارتی اور بندرگاہی مرکز بنا دیا اور یہی سے اس خطے میں باقاعدہ شہری ترقی کی بنیاد پڑی۔

▪️ سید شایان ریئل اسٹیٹ آرکائیو

▪ حوالہ جات:

ریفرنس:

1۔ بمبئی پریزیڈنسی گزٹیئر

2۔ ایسٹ انڈیا کمپنی آرکائیو
Views
73

مزید خبریں "On This Date" سے

news
انگولا کے شہر اور دارلحکومت لوانڈا کا قیام

25 جنوری 1575 وہ تاریخی دن ہے جب پرتگالی مہم جو اور نوآبادیاتی منتظم Paulo Dias de Novais نے افریقہ کے مغربی ساحل پر واقع شہر لوانڈا ( Luanda) ) کی باقاعدہ ...

مزید پڑھیں
news
ملائیشیا کی پیٹروناس ٹاورز دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارت بن گئی

31 اکتوبر 2003 کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پیٹروناس ٹاورز نے باضابطہ طور پر دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارت ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ 452 میٹر بلند یہ...

مزید پڑھیں
news
کلکتہ میں ابتدائی کوآپریٹو ہاؤسنگ ماڈل

10 اکتوبر 1924 کو بنگال پریذیڈنسی کے رجسٹرار آف کوآپریٹو سوسائٹیز نے کلکتہ (جو اب کولکتہ کہلاتا ہے) میں رہائشی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام کی ابتدائی درخواس...

مزید پڑھیں
news
مکر سنکرانتی: برصغیر کی دیہی زندگی کا ایک گمشدہ تہوار جو عموماً 14 جنوری کو روزِ عید کی مانند منایا جاتا تھا۔ آج بسنت کا نام دے کر اسے محض پتنگ بازی تک محدود کر دیا گیا ہے۔

مکر سنکرانتی: برصغیر کی دیہی زندگی کا ایک گمشدہ تہوار جو عموماً 14 جنوری کو روزِ عید کی مانند منایا جاتا تھا۔ آج بسنت کا نام دے کر اسے محض پتنگ بازی تک محدود کر...

مزید پڑھیں
news
پہلی سٹیل فریم اسکائسکریپر تعمیراتی انقلاب

19 اکتوبر 1895 کو تعمیراتی صنعت نے ایک انقلابی دور میں قدم رکھا جب آسمان چھوتی عمارتوں کے لیے اسٹیل فریم ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر اپنایا گیا۔ اس جدت نے تعمیرا...

مزید پڑھیں

سید شایان ڈاٹ کوم سے مزید دریافت کریں

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور- ایک ماڈرن سوسائٹی جسے لاہور کے قدیمی جنگل میں آباد کیا گیا

ماڈل ٹاؤن لاہور ایک جدید رہائشی سوسائٹی جو لاہور کے قدیمی جنگل میں بسائی گئی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے لیے زمین کی خریداری اور حصول بھی ایک نہایت ...

مزید پڑھیں
ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی 500 ایکڑ زمین کہاں گئی؟ ماڈل ٹاؤن لاہور کی زمین 1921 سے 1924 کے درمیان مختلف مرحلوں میں خریدی گئی۔ ابتدا 1921 میں ہوئی جب...

مزید پڑھیں